پاکستان کے شہر گوادر میں چین کی امداد سے تیار ہونے والے نیوگوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا فضائی منظر-(شِنہوا)
اسلام آباد(شِنہوا) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری فریم ورک کے تحت پاکستان اور خطے کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا جس کا تصور پاکستانی اور چینی قیادت نے فراہم کیا ہے۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی پرواز اترنے کے موقع پر وزیر اعظم نے نئے گوادر ہوائی اڈے کو پاک-چین دوستی کی روشن مثال قرار دیتے ہوئے پروازوں کے آغاز پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(پی سی اے اے) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 14 منٹ(6 بج کر 14 منٹ جی ایم ٹی) پر اتری۔یہ ہوائی اڈے پر اترنے والی پہلی کمرشل پرواز تھی۔
وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ آصف،وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور حکومت اور پی سی اے اے کے سینئر حکام نے پرواز کا پرتپاک استقبال کیا۔
افتتاحی پرواز کو لینڈنگ پر واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔
چین کی امداد سے تیار ہونے والا ہوائی اڈہ جدید 4 ایف گریڈ مرکز ہے جہاں دنیا کا سب سے بڑا سول طیارہ بھی اترسکتا ہے۔اس کے 3 ہزار 658 میٹر طویل،75 میٹر چوڑے رن وے نے انجینئرنگ کے نئے معیارات قائم کئے ہیں۔
وزیر اعظم نے اپنے دفتر سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم نے گوادر کو وسطی اور مشرقی ایشیا کو مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک سے منسلک کرنے والا اہم مرکز بنا کر ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نئے ہوائی اڈے کی فعالیت سے چین-پاکستان اقتصادی راہداری فریم ورک کے تحت پاکستان اور خطے کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا جس کا تصور پاکستانی اور چینی قیادت نے فراہم کیا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link