ہیڈ لائن:
غیر ملکی مبصرین کا چین میں نچلی سطح تک مضبوط جمہوریت پر اظہار خیال
جھلکیاں:
16ویں شنگھائی میونسپل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس کی افتتاحی تقریب میں بطور مبصر شرکت کرنے والے غیر ملکی سفارتکاروں نے چین میں نچلی سطح تک جمہوریت کی جڑوں کے مضبوط ہونے کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔ ان مبصرین کے کیا تاثرات ہیں؟ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شوٹنگ ٹائم: 15 جنوری 2025
ڈیٹ لائن: 17 جنوری 2025
دورانیہ: ایک منٹ 55 سیکنڈ
مقام: شنگھائی، چین
درجہ بندی: سیاست
شاٹ لسٹ:
1۔ شنگھائی اور 16ویں شنگھائی میونسپل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): علی محمدی، کونسل جنرل آف ایران، شنگھائی
3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): آگوستو پسٹینا، کونسل جنرل آف برازیل، شنگھائی
3۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): لیزا میری ازوپارڈی، کونسل جنرل آف مالٹا، شنگھائی
تفصیلی خبر:
16ویں شنگھائی میونسپل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس کی افتتاحی تقریب بدھ کے روز منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر متعدد غیر ملکی سفارتکاروں کو بطور مبصر مدعو کیا گیا تھا۔
ان مبصرین نے شنگھائی حکومت کی سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ سننے کے بعد چین میں جمہوریت کی مستحکم بنیادوں کے حوالے سے اپنے خیالات پیش کئے۔ انہوں نے چین کے تجربات سے سیکھنے کی امید کرتے ہوئے چین کی معیشت پر اپنے اعتماد کا اظہار بھی کیا۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): علی محمدی، کونسل جنرل آف ایران، شنگھائی
’’ میرے خیال میں یہ بہت اچھا موقع ہے۔ لوگ شہر کی ترقی میں حصہ لے سکتے ہیں اور انہیں شہر کے حکام کی جانب سے ترقی کے حوالے سے پیش رفت سننے کو ملتی ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): آگوستو پسٹینا، کونسل جنرل آف برازیل، شنگھائی
’’ یہ ایک بہت دلچسپ موقع ہے۔ چین کی طرف سے قونصلرز (مختلف ممالک کے نمائندوں) کو اس اجلاس میں شرکت کا موقع دینا ایک اچھا اقدام ہے۔ اسے ہم مشاورت پر مبنی جمہوریت اور عوامی نمائندگی کی ایک بہت دلچسپ مثال کہہ سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چینی تجربے سے سیکھنا بڑی دلچسپی کا باعث ہے۔چین ہمارا اہم تجارتی شراکت دار جبکہ شنگھائی ایک معاشی مرکز ہے۔ یہاں بہت ساری تجارتی نمائشیں ہو رہی ہیں۔
لہٰذا ہم اس بات کے منتظر ہیں کہ چین کے حکام کاروباری ماحول کے حوالے سے کیا خبریں دیتے ہیں اور کس طرح تجارت اور سرمایہ کاری میں کاروباری اور معاشی شراکت داری کا فروغ یقینی بناتے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): لیزا میری ازوپارڈی، کونسل جنرل آف مالٹا، شنگھائی
’’یہ بات یقینی طور پر دلچسپ ہے کہ شنگھائی میونسپل حکومت اور کانگریس کے تمام مختلف اجزاء کس طرح آپس میں معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں اور پھر کس طرح فیصلہ سازی کے عمل میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔یہ بھی بہت اہم ہے کہ یہ دیکھا جائے کہ شنگھائی مالیات، اعلیٰ تکنیکوں، بایومیڈیسن، مصنوعی ذہانت اور حکومت جن تمام 5 مراکز پر کام کر رہی ہے، وہ بھرپور توجہ پا رہے ہیں ۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ شنگھائی کے مستقبل اور بلدیہ کے لئے بہت مثبت اثرات کا حامل ہے۔‘‘
شنگھائی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link