اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچھانگ ای-6 کے نمونوں سے چاند کے مقناطیسی میدان میں بحالی کا...

چھانگ ای-6 کے نمونوں سے چاند کے مقناطیسی میدان میں بحالی کا انکشاف

چین کے  دارالحکومت بیجنگ میں چینی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس )کے نیشنل آسٹرونومیکل آبزرویٹریز کے قمری نمونوں کی لیبارٹری میں ایک محقق چھانگ ای-6مشن کے ذریعے حاصل کیے گئے چاند کے نمونے دکھا رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے چھانگ ای-6 قمری تحقیقی مشن کے ذریعے چاند کے دوردراز حصے سے جمع کیے گئے چٹانی نمونوں نے چاند کے مقناطیسی میدان کی ارتقا کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی ہیں۔

جرنل نیچر میں شائع  ہونے والےنمونوں کے تجزیے کے مطابق یہ انکشاف ہوا ہے کہ چاند کے مقناطیسی میدان کی طاقت میں 2.8 ارب سال پہلے غیر متوقع طور پر بحالی ہوئی تھی جبکہ تقریباً 3.1 ارب سال پہلے اس کی شدت میں تیز سے کمی آئی تھی۔ یہ دریافت اس غالب نظریے کو چیلنج کرتی ہے کہ چاند کا مقناطیسی ڈائنامو اس کمی کے بعد کم توانائی کی حالت میں رہا۔

یہ چاند کے  دوردراز حصے سے حاصل ہونے والا پہلا پیلیو میگنیٹک ڈیٹا ہے اور یہ چاند کے مقناطیسی میدان کی ارتقا کے درمیانی مراحل کے بارے میں اہم بصیرت فراہم کرتا ہے جو ماضی میں چاند کے مقناطیسی میدان کی تخلیق کرنے والا جیو فزیکل میکنزم تھا۔

رواں سال  25جون کو چھانگ ای -6 قمری تحقیقی مشن زمین پر واپس آیا تھا جس میں چاند کے دوردراز کے حصے سے 1,935.3 گرام قمری نمونے جمع کیے گئے تھے جو پہلے کبھی دریافت نہیں ہوئے تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!