ملائیشیا کی ریاست سیلانگور کے سلطان عبدالعزیز شاہ ہوائی اڈے پرکمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ لمیٹڈ (کومیک) کے تیار کردہ سی 919 تجارتی طیارے کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)
شنگھائی (شِنہوا) چائنہ ایسٹرن ایئرلائنز نے کہا ہے کہ چین کے مقامی ساختہ بڑے مسافر طیارے سی 919 نے جمعرات کو 10 لاکھ مسافروں کو لے جانے کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
سی 919 پر 10 لاکھ واں مسافر شنگھائی سے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن جانے والی پرواز ایم یو 2158 میں سوار تھا۔
خوش قسمت مسافر لین کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب انہوں نے مقامی ساختہ بڑے مسافر طیارے پر سفر کیا ہے اور وہ خود کو بہت خوش قسمت تصور کرتے اور اس پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ نے اب تک 3 معروف چینی فضائی کمپنیوں کو مجموعی طور پر 14 سی 919 طیارے فراہم کئے ۔ چین نے 28 مئی 2023 سے سی 919 کے تجارتی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔
پہلا سی 919 بڑا مسافر طیارہ 9 دسمبر 2022 کو چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز کو فراہم کیا گیا تھا۔ اب تک چائنہ ایسٹرن ایئرلائنز کے فضائی بیڑے میں سی 919 طیارروں کی تعداد 9 ہے جن کے ذریعے 8 باقاعدہ روٹس پر پروازیں چلائی جاتی ہیں۔ فضائی کمپنی 6 ہزار 240 پروازیں چلاچکی ہے جس سے 8 لاکھ 50 ہزار سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔
