اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 2024 کے مقبول ترین چینی حروف اور جملوں کا اجراء

چین میں 2024 کے مقبول ترین چینی حروف اور جملوں کا اجراء

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں عملے کا ایک رکن سائنس و ٹیکنالوجی کمپنی میں ایک ربوٹ سے مصافحہ کررہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں متعدد تنظیموں نے 2024 کے مقبول ترین چینی حروف اور جملے جاری کردیئے ہیں جو ملک اور دنیا کے ابھرتے ہوئے رجحانات کو اجاگر کرتے ہیں۔

جمعہ کو چین میں 2024 کے زبان زدعام الفاظ کی فہرست میں ’’ژی‘‘ یا انگریزی میں ’’ذہین‘‘ حروف اور ’’نئی معیار کی پیداواری قوتیں‘‘ کی اصطلاح نے اپنی متعلقہ کیٹگریز میں اول مقام حاصل کیا۔

اس کے علاوہ انضمام، حفاظت اور استحکام سے متعلق حروف کے ساتھ ساتھ  عالمی سطح پر تسلیم شدہ چینی ویڈیو گیم "بلیک میتھ: ووکانگ” اور "سمیل آف ورک ” جیسے تاثرات بھی شامل ہیں، جو ایک سوشل میڈیا اصطلاح ہے،یہ تھکاوٹ، ذہنی تناؤ اور کام کے طویل اوقات کار سے زندگی میں دلچسپی کم ہونے کی کیفیت کو بیان کرتی ہیں۔

عالمی سطح پر زبان زدعام الفاظ کی اس فہرست میں ’انتخابات‘‘، ’’جنگ‘‘، ’’تبدیلی‘‘، ’’پیرس اولمپکس‘‘، ’’عالمی جنوب‘‘،’’مصنوعی ذہانت‘‘ اور ‘لارج لینگویج ماڈل‘‘ شامل ہیں۔

یہ فہرستیں ایک الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے مرتب کی گئیں جس میں عوامی سفارشات کے ساتھ ساتھ چینی حروف کا تجزیہ کیا گیا  جس کی حتمی تصدیق ماہرین اور محققین نے کی۔

مسلسل 19 برس سے منعقد ہونے والے اس سالانہ ایونٹ کا اہتمام نیشنل لینگویج ریسورسز مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سینٹر، کمرشل پریس اور دیگر اداروں نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!