اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی صدر کا مکاؤ کے نئے چیف ایگزیکٹو پر اعتماد کا اظہار

چینی صدر کا مکاؤ کے نئے چیف ایگزیکٹو پر اعتماد کا اظہار

چینی صدر شی جن پھنگ جنوبی مکاؤ میں مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) کے چھٹی مدت کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے سام ہو فائی سے ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

مکاؤ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) کے چھٹی مدت کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے حلف اٹھا نے والے سام ہو فائی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

شی نے سام سے ملاقات کے دوران کہا کہ انہیں یقین ہے کہ سام خصوصی انتظامی علاقے کی نئی حکومت کی قیادت کریں گے اور زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد "ایک ملک، دو نظام” کے اصول پر جامع، درست اور غیر متزلزل طور پر عملدرآمد کریں گے۔اس کے تحت مکاؤ کے عوام اعلیٰ درجے کی خودمختاری کے ساتھ مکاؤ کا انتظام سنبھالتے ہیں۔

شی نے یقین ظاہر کیا کہ مکاؤ قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا، مناسب اقتصادی تنوع کو بھرپور طریقے سے فروغ دے گا اور عوامی فلاح و بہبود کو مسلسل بہتر بنائے گا۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ مکاؤ اپنی منفرد حیثیت اور فوائد سے  مستفید ہوتے ہوئے مجموعی قومی ترقی میں بہتر انضمام کر نے کے ساتھ دوسرے ممالک اور خطوں کے ساتھ تبادلے اور تعاون وسیع کرے گا۔

شی نے کہا کہ مرکزی حکومت چیف  ایگزیکٹو اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقہ حکومت کو ان کے فرائض کی انجام دہی میں مکمل تعاون کرے گی۔

ملاقات کے دوران سیم نے اس اعتماد کے لئے شی اور مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مکاؤ میں "ایک ملک، دو نظام” کے کامیاب عمل کے لئے نئی بنیادیں قائم کرنے میں نئی خصوصی انتظامی علاقہ حکومت کی قیادت کرنے کا عہد کیا۔

ملاقات میں کائی چھی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!