اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں طبی اشیاء کی بڑے پیمانے پر تازہ خریداری لوگوں کے...

چین میں طبی اشیاء کی بڑے پیمانے پر تازہ خریداری لوگوں کے لئے امید افزا

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان میں قوت گوئی سے محروم اور نابینا افراد کے لئے کنمنگ سکول کے کلاس روم میں نابینا طلبہ کتابیں پڑھ رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں سماعت سے محروم افراد یا پیریفرل ویسکولر سٹنٹ لگانے کے ضرورت مند افراد اب علاج پر کم خرچ کریں گے کیونکہ حکومت کی سرپرستی میں طبی اشیاء کی بڑے پیمانے پر تازہ ترین خریداری مکمل ہوگئی ہے۔

نیشنل ہیلتھ کیئر سکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ  بڑے پیمانے پر تازہ ترین خریداری میں 5 سپلائرز سے خریدے گئے تقریباً 11 ہزار کوکلیئر امپلانٹس اور 18 سپلائرز سے حاصل کردہ 2لاکھ 58ہزار پیریفرل ویسکولر سٹنٹ شامل ہیں۔

بیان کے مطابق منتخب سپلائرز میں ملکی اور بین الاقوامی دونوں کمپنیاں شامل ہیں۔

انتظامیہ کا اندازہ ہے کہ کوکلیئر امپلانٹ کی اوسط قیمت جو امپلانٹ اور اسپیچ پروسیسر پر مشتمل ہے 2لاکھ یوآن (تقریباً 27 ہزار 8سو امریکی ڈالر) سے کم ہوکر تقریباً 50ہزار یوآن ہوجائے گی۔

چین میں ہر ایک ہزار میں سے ایک سے3 نوزائیدہ بچوں میں پیدائشی سماعت سے محرومی پائی جاتی ہے۔

پیکنگ یونیورسٹی پیپلز ہاسپٹل کے شعبہ اوٹولرینگولوجی کے ڈائریکٹر یو لی شینگ نے سماعت سے محروم بچوں کے لئے ابتدائی کوکلیئر امپلانٹیشن کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سماعت براہ راست کسی کی تعلیم حاصل کرنے، دوسروں کے ساتھ بات چیت کرنے اور معاشرے میں ضم ہونے کی صلاحیت کا تعین کرتی ہے۔

عمر سے متعلق سماعت کے نقصان کے لئے کوکلیئر امپلانٹیشن تیزی سے اہم ہو گیا ہے  کیونکہ بروقت مداخلت عمر رسیدہ افراد کی زندگی کے معیار اور ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے۔

1995ء میں چین میں پہلی بار کئے جانے والے اس آپریشن کے بعد سے اب تک ملک بھر میں ایک لاکھ سے زائد افراد کوکلیئر امپلانٹ آپریشن ہوچکے ہیں۔

تیانجن فرسٹ سنٹرل ہسپتال میں شعبہ اوٹولرینگولوجی کے ڈائریکٹر وانگ وائی نے کہا کہ بڑے پیمانے پر تازہ ترین خریداری سے کوکلیئر امپلانٹس تک رسائی میں نمایاں اضافہ ہوگا جس سے وہ تمام عمر کے گروپوں میں کمزور سماعت والے افراد کے لئے زیادہ پرکشش آپشن بن جائیں گے۔

   پیریفرل ویسکولر اسٹنٹ بنیادی طور پر پیریفرل ویسکولر بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔

چین میں ہر سال12لاکھ  کورونری سٹنٹ لگانے کی سرجری کے مقابلے میں پیریفرل وسکولر سٹنٹ لگانے کی تعداد کم اور لاگت میں زیادہ ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ علاج حاصل کرنے میں ہچکچاتے ہیں۔ چین میں سالانہ 2لاکھ سے 3لاکھ افراد پیریفرل ویسکولر سٹنٹ لگانے سے گزرتے ہیں۔

  تیانجن میڈیکل یونیورسٹی جنرل ہسپتال کے ڈپٹی چیف دائی شیانگ چن نے سرجیکل اخراجات میں نمایاں کمی کی منظوری دی ہے کیونکہ پیریفرل ویسکولر سٹنٹ کو بڑے پیمانے پر خریداری کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

چین متعدد طریقوں کے ذریعے ادویات کو زیادہ سستی بنانے کے لئے کام کر رہا ہے  جس میں بڑے پیمانے پر خریداری اور قیمتوں پر بات چیت کے پروگرام شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!