اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 2017 سے اب تک 11 لاکھ سے زائد مفاد عامہ...

چین میں 2017 سے اب تک 11 لاکھ سے زائد مفاد عامہ کے مقدمات نمٹائے گئے

بیجنگ (شِنہوا) اعلیٰ عوامی استغاثہ (ایس پی پی) نے کہا ہے کہ 2017 میں ملک میں باضابطہ طور پر مفاد عامہ کے  مقدمات کا اندراج شروع ہوا تھا جس کے بعد سے چین بھر میں استغاثہ نے 11 لاکھ  سے زائد مفاد عامہ کے مقدمات نمٹائے گئے ہیں۔

ان میں سے 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد مقدمات حیاتیاتی ماحول اور وسائل کے تحفظ کے شعبے سے متعلق تھے جبکہ 2 لاکھ سے زائد مقدمات خوراک اور ادویات کی حفاظت کے بارے میں تھے۔

اعلیٰ عوامی استغاثہ نے کہا کہ استغاثہ نے کم عمر افراد کے تحفظ، ہیروز اور جان قربان کرنے والوں کے تحفظ، کام کی جگہ کی حفاظت، ذاتی معلومات کے تحفظ ، ثقافتی آثار اور ورثے کے تحفظ سے متعلق مفاد عامہ کی درخواستیں بھی دائر کیں ۔

چین نے جولائی 2015 میں مفاد عامہ سے متعلق قانونی چارہ جوئی شروع کرنے کے لئے 2 سالہ آزمائشی پروگرام شروع کیا تھا جس کے بعد جولائی 2017 سے ملک بھر  میں اسے مکمل طور پر نافذ کردیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!