اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کے ساتھ ای وی تنازع پر فوری معاہدے کیاجائے، جرمن چانسلر

چین کے ساتھ ای وی تنازع پر فوری معاہدے کیاجائے، جرمن چانسلر

بیلجیئم کے شہر برسلز میں یورپی کمیشن کی عمارت کے قریب چارجنگ سٹیشن پر ایک الیکٹرک کارکی چارجنگ کی جارہی ہے-(شِنہوا)

برسلز(شِنہوا)جرمنی کے چانسلر اولاف شولس نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ چین کے ساتھ برقی گاڑیوں (ای وی) کے ٹیرف کے تنازع پر فوری طور پر ایک معاہدے کرے۔

یورپی کونسل کے سربراہ اجلاس میں پہنچنے پر جرمن چانسلر شولس نے کہا کہ اس بارے میں تنازعات کی کوئی وجہ نہیں بنتی ،اس لئے میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ اب ان مذاکرات کو اچھے نتائج تک پہنچایا جائے۔

چین کی وزارت تجارت نے گزشتہ روز کہا تھا کہ چین کو امید ہے کہ یورپی یونین چینی الیکٹرک گاڑیوں کے لئے قیمتوں کے منصوبے پر مشترکہ مشاورت کو آگے بڑھانے کے لئے جلد از جلد ٹھوس اقدامات کرے گی۔

چینی وزارت تجارت کے ترجمان ہی یونگ چھیان کا کہنا تھا  کہ چین ہمیشہ مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے تجارتی تنازعات کے حل کا حامی رہا ہے اور قیمتوں کے حوالے سے بات چیت میں اپنی پوری کوشش کر رہا ہے۔

جرمن چانسلر اولاف شولس نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ اگلے سال خطے کے کاربن ڈائی آکسائیڈ (سی او 2) کے اخراج کے اہداف کو پورا کرنے میں ناکام رہنے والی یورپی یونین کی کار ساز کمپنیوں کے لئے مالی جرمانوں کے نفاذ میں نرمی کرے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کمیشن کو ایک ایسا راستہ تلاش کرنا چاہئے کہ اگر جرمانے ناگزیر ہوں تو وہ ان کمپنیوں کی مالی لیکویڈیٹی کو متاثر نہ کریں جنہیں اب الیکٹرو موبیلٹی، جدید مصنوعات اور گاڑیوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔

صنعت کے اندازوں کے مطابق یورپی کارسازوں کو اہداف پورے نہ کرنے پر مجموعی طور پر 15 ارب یورو کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!