اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلٹرمپ کے دو طرفہ معاہدہ ختم کرنے کے بعد ریپبلکن بل منظور...

ٹرمپ کے دو طرفہ معاہدہ ختم کرنے کے بعد ریپبلکن بل منظور کرانے میں ناکام

امریکہ کی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں یوایس کیپٹل عمارت کابیرونی منظر-(شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی ایوان نمائندگان  ریپبلکن پارٹی کی جانب سے اخراجات سے متعلق ایک نیا بل منظور کرنے میں ناکام رہا کیونکہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو طرفہ سٹاپ گیپ بل کو مسترد کر دیا تھا، جس کے بعد قانون سازوں کو حکومتی شٹ ڈاؤن سے بچنے کے لئے نئی فنڈنگ کی منظوری کے لئے صرف ایک دن رہ گیا ۔

ڈیموکریٹس اور کچھ کنزرویٹیو ارکان نے ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رہنماؤں کی جانب سے تیار کردہ نئے فنڈنگ بل کی مخالفت کی تھی کیونکہ ٹرمپ نے پہلے دونوں جماعتوں کی جانب سے طے شدہ سٹاپ گیپ فنڈنگ بل پر اعتراض کیا تھا۔

ایوان زیریں میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما حاکیم جیفریز نے ایوان نمائندگان کے فلور پر کہا کہ ہم اس بل پر رائے شماری نہیں کر رہے اور اس رجعت پسند اور نتائج خیز ریپبلکن شٹ ڈاؤن کو روکیں گے۔

جمعرات کو جاری 116 صفحات پر مشتمل بل میں موجودہ سطح پر حکومت کو 14 مارچ تک فنڈز فراہم کئے جائیں گے اور ٹرمپ کی آخری لمحات کی درخواست پر ملک کے قرضوں کی حد میں 30 جنوری 2027 تک توسیع کی جائے گی۔

تازہ ترین پیشرفت نے کانگریس کو بڑھتے ہوئے سرکاری شٹ ڈاؤن سے بچنے کے لئے کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!