اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلعوامی جمہوریہ کانگو میں چین کی مدد سے پہلے زرعی تربیتی سیشن...

عوامی جمہوریہ کانگو میں چین کی مدد سے پہلے زرعی تربیتی سیشن کاآغاز

عوامی جمہوریہ کانگو کے وزیر مملکت برائے زراعت گریگورے موتشیل موٹمب (درمیان میں)کو  کنشاسا میں زرعی تکنیک  اور بارش پر منحصر فصلوں کے تجرباتی مرکز میں زرعی تعاون کے منصوبے کے بارے میں بتایا جارہا ہے-(شِنہوا)

کنشاسا(شِنہوا)عوامی جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) اور چین کے اشتراک سے زرعی تکنیکی تعاون پر پہلا تربیتی سیشن  کنشاسا میں شروع ہوگیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی جمہوریہ کانگو کے وزیر زراعت گریگورے موتشیل موٹمب نے کہا کہ زراعت ڈی آر سی اور چین کے درمیان تعاون کے ستونوں میں سے ایک ہے کیونکہ دونوں ممالک نے گزشتہ سال مئی میں اپنے دوطرفہ تعلقات کو ایک جامع تزویراتی تعاون شراکت داری تک بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیر زراعت کے مطابق یہ پہلا تربیتی سیشن ڈی آر سی کو اپنے زرعی وسائل سے فائدہ اٹھانے، خوراک کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کرنے اور غربت میں کمی لانے کے قابل بنائے گا۔

عوامی جمہوریہ کانگو میں چینی سفیر ژائوبن نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ زرعی تعاون کو وسعت دینے اور ڈی آر سی میں غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے میں مدد کے لئے مشترکہ طور پر کام کریں۔

یہ تربیتی سیشن ایک ماہ تک جاری رہے گا، جس میں کانگو کے 40 سے زائد افراد شریک ہوں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!