اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنل’’ایک ملک دو نظام‘‘ پالیسی پر تادیرعمل کیا جانا چاہئے،چینی صدر

’’ایک ملک دو نظام‘‘ پالیسی پر تادیرعمل کیا جانا چاہئے،چینی صدر

چینی صدر شی جن پھنگ مکاؤخصوصی انتظامی علاقے(ایس اے آر) کے مادر وطن سے دوبارہ الحاق کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر استقبالی عشائیہ کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں -(شِنہوا)

مکاؤ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ’’ایک ملک دو نظام‘‘ ایک اچھی پالیسی ہے جس پر طویل عرصے تک عمل کیا جانا چاہئے۔

مکاؤخصوصی انتظامی علاقے(ایس اے آر) کے مادر وطن سے دوبارہ الحاق کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر مکاؤ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے کہا کہ وطن میں دوبارہ شامل ہونے کے بعد سے مکاؤ کی عظیم کامیابیوں نے ثابت کیا ہے کہ ’ایک ملک دو نظاموں‘‘ میں ادارہ جاتی طاقت اور زبردست قوت موجود ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ یہ ایک اچھی پالیسی ہے جس نے ہانگ کانگ اور مکاؤ میں دیرپا خوشحالی اوراستحکام برقرار رکھنے میں مدد دی ہے۔انہوں نے کہا یہ اچھی پالیسی ہے جو یک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی تجدید کے حصول کے عظیم مقصد کو تقویت دیتی ہے۔یہ اچھی پالیسی ہے جو مختلف سماجی نظاموں کے درمیان پرامن بقائے باہمی اور باہمی فائدہ مند نتائج کے حصول میں مدد کرتی ہے۔

شی نے کہا کہ پالیسی میں شامل امن، جامعیت، کشادگی اور اشتراک کے اقدار چین اور باقی دنیا میں مشترک ہیں جن کی مشترکہ طور پر حفاظت کی جانی چاہئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!