اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینانڈونیشیا کے جزیرے ’لومبوک‘ کو سیاحتی شعبے میں چین سے مزید سرمایہ...

انڈونیشیا کے جزیرے ’لومبوک‘ کو سیاحتی شعبے میں چین سے مزید سرمایہ کاری کی توقعات

ہیڈ لائن:

انڈونیشیا کے جزیرے ’لومبوک‘ کو  سیاحتی شعبے میں چین سے مزید سرمایہ کاری کی توقعات

جھلکیاں:

انڈونیشیا کے جزیرے ’لومبوک‘ کو توقع ہے کہ چین، انڈونیشین حکومت  کے اہم سیاحتی منصوبے ’مندیلیکا‘ میں مزید سرمایہ کاری کرے گا جس   سے سیاحت کی ترقی کو مزید فروغ  ملنے کا امکان ہے۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شوٹنگ ٹائم: 4 دسمبر 2024

ڈیٹ لائن: 17 دسمبر 2024

دورانیہ: ایک منٹ 40 سیکنڈ

مقام: جکارتہ

درجہ بندی: معاشیات

شاٹ لسٹ:

1۔ جزیرہ ’لومبوک‘ کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): ایری ریسپاتی، چیف ایگزیکٹو آفیسر، پینگم بنگن  پریوساتا انڈونیشیا (آئی ٹی ڈی سی)

تفصیلی خبر:

انڈونیشیا کے جزیرے ’لومبوک‘ کو انڈونیشین حکومت  کے اہم سیاحتی منصوبے ’مندیلیکا‘ میں چین کی جانب سے مزید سرمایہ کاری کی توقع ہے ۔ اس سے ’مندیلیکا‘کے سیاحتی شعبے کی ترقی کو فروغ ملے گا۔ یہ بات  پینگم بنگن  پریوساتا انڈونیشیا (آئی ٹی ڈی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایری ریسپاتی نےشِنہوا نیوز کو دئیے گئے حالیہ انٹرویو میں کہی ہے۔

ریسپاتی نےاس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ 5 برسوں کے دوران مزید سرمایہ کار ’مندیلیکا‘ کی طرف متوجہ ہو کر کاروبار شروع کریں گے۔ان کا کہنا تھا  کہ چین، دنیا کی سب سے بڑی سرمایہ کاری منڈیوں میں شامل ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے چین پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): ایری ریسپاتی، چیف ایگزیکٹو آفیسر، پینگم بنگن  پریوساتا انڈونیشیا (آئی ٹی ڈی سی)

’’ مندیلیکا، انڈونیشیا کی حکومت کے اہم سیاحتی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ سال 2014 میں اس مقام کو خصوصی اقتصادی زون کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ خاص طور پر سرمایہ کاری کے حوالے سے چین، دنیا کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے۔  اگر آپ ہمارے پاس موجود ممکنات کو دیکھیں تو میرا خیال ہے کہ ہم تجارتی مواقع بھی فراہم کر رہے ہیں۔ ایسا صرف سیاحت کے شعبے تک محدود نہیں بلکہ ہمارے خصوصی اقتصادی زون کے فوائد میں بھی موجود ہے۔ یہ چین کے کاروباری لوگوں اور سرمایہ کاری کے لئے مزید مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ’مندیلیکا‘  کو ایک تجارتی مرکز کے طور پر دیکھنے کے حوالے سے بھی اچھا ہے۔‘‘

حکومت نے ’مندیلیکا‘ کو سب سے پہلے سال 2014 میں ایک خصوصی اقتصادی زون کے طور پر قائم کیا تھا۔ یہاں  پر ٹیکس اور لائسنسنگ میں آسانیوں جیسی مختلف ترغیبات بھی فراہم کی گئیں۔ ’مندیلیکا‘ کو گھنے جنگل سے ایک اہم سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کا خیال انڈونیشین حکومت کی طویل عرصے کی کوششوں کا حصہ تھا۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ بالی کے مشہور جزیرے کے علاوہ بھی متبادل سیاحتی مقامات فراہم کئے جا سکیں۔ سال 2019 سے حکومت نے ’مندیلیکا‘ میں بنیادی سہولیات کو ترقی دی ہے۔ ان سہولیات میں ہائی ویز اور رہائش کی سہولتیں شامل ہیں۔

تاحال 1175 ہیکٹر پر مشتمل ’مندیلیکا‘کےعلاقے کو  عالمی سطح پر سیاحتی حوالے سے جانا جاتا ہے۔ یہاں ہر سال موٹو جی پی ریسز منعقد کی جاتی ہیں۔ سال 2024 کے موٹو جی پی ایونٹ میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد  افراد نے شرکت کی ہے۔

جکارتہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!