برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز رویہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز رویہ مکروہ اقدام ہے، اس سے نمٹنا ہوگا اور ان اقدامات کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں۔
برطانوی وزیراعظم نے ہائوس آف کامنز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں مسلمانوں کیخلاف بڑھتی نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مساجد اور مسلم سکولوں کی حفاظت کیلئے فنڈنگ میں اضافہ کر رہی ہے جس کے بعد نفرت انگیز رویہ مانیٹر کیا جاسکے گا اور اس طرح متاثرین کی مدد ہوسکے گی۔




