وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بچوں کی صحت، اعلی تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ہر بچے کی آنکھ میں خوبصورت مستقبل کی چمک نہ آنے تک جدوجہد مکمل نہیں ہوگی۔
ورلڈ چلڈرن ڈے کے موقع پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی بہترین پرورش کیلئے والدین میں شعور بیدار کرنا ہے تاکہ بچے مستقبل میں معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت اور اعلی تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے، چائلڈ لیبر کے انسداد کیلئے سخت کریک ڈائون جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف تشدد اور بھیانک جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جارہا ہے، پنجاب میں بچوں کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ماں اپنے بچوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی، پنجاب کا ہر بچہ پڑھے گا، صحت مند ہوگا اور مسکرائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں تمام ضروری سہولیات فراہم جاری ہے جب تک ہر بچے کی آنکھ میں خوبصورت مستقبل کی چمک نہیں آتی جدوجہد مکمل نہیں ہوگی۔




