صدر مملکت آصف زرداری نے خیبرپختونخوا میں 5 کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 30 خوارج کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
جاری بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وطنِ عزیز کا دفاع پوری ثابت قدمی سے کررہے ہیں۔
انہوں نے خیبر پختونخوا میں 30 خوارج کی ہلاکت فورسز کی موثر حکمت عملی کے باعث ممکن ہوئی۔
انہوں نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورک کو توڑنے پر سکیورٹی فورسز کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کا مکمل خاتمہ قومی اتفاقِ رائے سے کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ قوم شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔




