جمعرات, نومبر 20, 2025
پاکستانکراچی، ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی کاغذات پر بیرون ملک جانیوالا...

کراچی، ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی کاغذات پر بیرون ملک جانیوالا ملزم گرفتار

ایف آئی نے جعلی کاغذات پر بیرون ملک جانیوالا ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران ملزم محمد ریحان کو فلائٹ نمبر G9547کے ذریعے سعودی عرب جاتے حراست میں لیا گیا، ملزم کے پاسپورٹ پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کے حوالے سے ویزا لگا ہوا تھا۔

بنوں کے رہائشی ملزم نے کلفٹن برانچ کا جعلی ڈرائیونگ لائسنس پیش کیا، حالانکہ ملزم کبھی لائسنس برانچ کلفٹن گیا ہی نہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزم کو جعلی ڈرائیونگ لائسنس ایجنٹ نے بنوا کر دیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے ایجنٹ کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!