جمعرات, نومبر 20, 2025
تازہ ترینچین کے مشہور آئس اینڈ سنو مقامات موسم سرما کی سیاحتی سیزن...

چین کے مشہور آئس اینڈ سنو مقامات موسم سرما کی سیاحتی سیزن کے لئے تیار

ہاربن(شِنہوا)دنیا کا سب سے بڑا آئس اینڈ سنو تھیم پارک، ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ آمدہ سیزن کے لئے ایک بے مثال پیمانے پر تیاری کر رہا ہے۔ جیسے جیسے اس سرمائی عجوبے کی تعمیر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، پارک نئی دلکش چیزوں اور بہتر خدمات کی رونمائی کر رہا ہے۔

آپریٹر کے مطابق چین کےشمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں واقع یہ مشہور ایشیائی مقام اس سردیوں میں اپنی وسیع مجسمہ سازی اور تفریحی ڈھانچے بنانے کے لئے 4 لاکھ مکعب میٹر سے زیادہ آئس اینڈ سنو کا استعمال کرے گا۔

اس سال پارک کی تعمیر 12 لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہوگی جو پچھلے سیزن کے مقابلے میں 2 لاکھ مربع میٹر کا اضافہ ہے۔ تعمیراتی کام کا باضابطہ آغاز پیر کو ہو گیا ہے۔

پچھلا سیزن جو 21 دسمبر سے 26 فروری تک 68 دنوں پر محیط تھا، میں تھیم پارک نے 35 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ سیاحوں کا خیرمقدم کیا۔

ہاربن کے ثقافت، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور سیاحت کے محکمے کے ڈائریکٹر وانگ ہونگ شن کے مطابق پارک اس سال سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے نئی چیزوں کی ایک فہرست متعارف کرائے گا جن میں گرم پانی کے چشموں کے کیمپ، کراس کنٹری سکیئنگ ٹریکس، تھیم پر مبنی پریڈز اور آئسو اینڈ سنو کی کئی اقسام کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ یہ عالمی سیاحوں کے بہتر خیرمقدم کے لئے سمارٹ سیاحتی خدمات اور رسائی کی سہولیات کو بھی بہتر بنائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!