چینی نائب وزیر اعظم ژانگ گوچھنگ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)
اِن چھوآن(شِنہوا) چینی نائب وزیر اعظم ژانگ گوچھنگ نے مخصوص اور جد ید ٹیکنالوجیز میں مہارت کے حامل اور نئی و منفرد مصنوعات تیار کرنے والے اداروں کے فروغ اوراس کے ساتھ ساتھ کام کی حفاظت یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ژانگ نے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود مختار علاقے میں دو روزہ دورے کے دوران اِن چھوآن شہر کے کئی اداروں کا دورہ کیا اور ان کی پیداوار ، آپریشن، سائنس وٹیکنالوجی کی کامیابیوں کے اطلاق اور ڈیجیٹل تبدیلی سے متعلق آگاہی حاصل کی۔
ژانگ نے ان اداروں کی اختراع میں مدد دینے اور مزید خصوصیات پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ صنعتی چینز کی لچک میں اضافہ ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اداروں کی ترقی اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ اور نئے ترقیاتی محرکات کی تشکیل اور استحکام کے لیے اہم ہے۔
ایک پیٹرول کمپنی کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے کیمیائی صنعت کو کام کی حفاظت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور روزانہ کی نگرانی اور ابتدائی انتباہ مضبوط بنانے اور اس کے ساتھ ساتھ پوشیدہ خطرات کی تحقیقات اور اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
