پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینریاست مخالف سازشی ملزمان کو سزا کی حمایت کرتے ہیں، ہانگ کانگ...

ریاست مخالف سازشی ملزمان کو سزا کی حمایت کرتے ہیں، ہانگ کانگ دفتر برائے قومی سلامتی

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے(ایچ کے ایس اے آر) کی مرکزی عوامی حکومت کے قومی سلامتی کے تحفظ دفتر نے کہا ہے کہ وہ ہانگ کانگ کی عدلیہ کی جانب سے ریاست مخالف سازش میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دئیے جانے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

قومی سلامتی کے تحفظ کے دفترکے ترجمان نے کہا کہ اس سزا نے ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کی عملداری کا ثبوت دیا اور ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کے جذبے کا تحفظ کیا۔قانون کے مطابق قومی سلامتی کا تحفظ اور قومی سلامتی کے لئے خطرے کا باعث بننے والے مجرموں کو کڑی سزا دینا ایسے اصول ہیں جن کا اطلاق دنیا کے تمام ملکوں اور خطوں پر ہوتا ہے۔

ترجمان نے کہا اس مقدمے کے ٹھوس حقائق پر مبنی ثبوت اور جج کا فیصلہ پوری طرح ظاہر کرتا ہے کہ نام نہاد ’’جمہوریت‘‘ اور ’’انسانی حقوق‘‘ کی آڑ میں بینی تائے اور دیگر افراد نے نام نہاد ’’پرائمری الیکشن‘‘ منعقد کرائے۔

ترجمان نے کہا بینی تائے اور دیگر ملزمان کے اقدامات کا مقصد عوامی جمہوریہ چین کے آئین کے ذریعے تشکیل دیئے گئے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے آئینی نظام کوکمزور کرنے،نقصان پہنچانے یا تباہ کرکے ریاستی ریاستی عملداری کو نقصان پہنچانا تھا۔

ترجمان نے کہا ہانگ کانگ قانون کی حکمرانی پر قائم معاشرہ ہے۔قانون کی حکمرانی کا مطلب یہ ہے کہ قوانین پر لازماً عمل کیا جائے،قانون کا سختی سے نفاذ ہو اور خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی کی جائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!