جاپان میں چینی سفیر وو جیانگ ہاؤ چین۔جاپان صحافیوں کے تبادلے کے معاہدے کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹوکیو میں ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)
ٹوکیو (شِنہوا) چین اور جاپان کے درمیان صحافیوں کے تبادلے کے معاہدے کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں تقریباً 100 سرکاری عہدیداروں، بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں سمیت چین اور جاپان کے نوجوان مندوبین نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں جاپان میں چینی سفیر ووجیانگ ہاؤ نے اقوام کے درمیان معلومات کا فرق ختم کرنے میں غیرملکی صحافیوں کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔
انہوں نے چین اور جاپان کے درمیان 6 عشرے کے میڈیا تعاون کا اعتراف کیا جس نے ترقی کی داستانیں بیان کی اور مختلف شعبوں میں عوامی تفہیم میں اضافہ کیا ۔
انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ چین ۔ جاپان تعلقات میں مثبت اور مستحکم پیشرفت میں اپنا کردار ادا کریں۔
دونوں ممالک کے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے صحافیوں کے تبادلے کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے باہمی تفہیم میں ایک پل کے طور پر میڈیا کے کردار پر زور دیا۔
انہوں نے حقائق پر مبنی رپورٹنگ اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون پر مبنی تعلقات کی پیشرفت ظاہر کرتی دوستی کے فروغ میں اپنا عزم بھی ظاہر کیا۔
