اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں بہتر علاج سے سرطان سے صحت یابی کی شرح میں...

چین میں بہتر علاج سے سرطان سے صحت یابی کی شرح میں اضافہ

چین ، صوبے گانسو کے شہر وو وے میں گانسو وو وے ٹیومراسپتال کا عملہ علاج کے منصوبے پر تبادلہ خیال کررہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں گزشتہ 5 برس کے دوران سرطان سے صحت یابی کی شرح میں مسلسل بہتری ہوئی ہے، تاہم اب بھی چیلنجز موجود ہیں اور ملک سرطان کی روک تھام اور علاج تک رسائی میں علاقائی عدم مساوات ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

قومی سرطان مرکز (این سی سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کم از کم 5 برس تک سرطان سے صحت یاب ہونے کا تناسب بڑھا ہے اور یہ  2015 میں 40.5 فیصد سے بڑھ کر 2022 میں 43.7 فیصد ہوگیا ہے۔

چین کے صحت حکام نے سرطان کی روک تھام اور تدارک کے لئے سرکاری لائحہ عمل (2030-2023)  تیار کیا ہے جس کے تحت سرطان سے صحت یابی کے تناسب کی شرح 2030 تک مزید بڑھا کر کم از کم 46.6 فیصد کی جائے گی۔

چین نے سرطان کی تشخیص کا ایک ماڈل تیار کیا ہے جس میں سرطان کی متعدد اقسام کا احاطہ کیا گیا ہے، اس کا مقصد روک تھام کو بڑھا کر ابتدائی تشخیص اور علاج کو ممکن بنانا ہے۔

گزشتہ عشرے میں سرطان کے علاج کے لئے چین میں منظور شدہ ادویات کی تعداد بڑھ کر 208 ہوگئی ہے جبکہ 2024 میں ان میں سے 60 فیصد سے زائد مقامی طور پر تیار کردہ تھیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!