اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدر کی 2024 عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووزین سربراہ اجلاس پر مبارکباد

چینی صدر کی 2024 عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووزین سربراہ اجلاس پر مبارکباد

چین کے صدر شی جن پھنگ  چینی مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ووزین میں2024 عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووزین سربراہ اجلاس کو ویڈیو کے ذریعے مبارکباد دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چینی مشرقی صوبہ ژےجیانگ کے شہر ووزین میں 2024 عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووزین سربراہ اجلاس کے آغاز پرویڈیو کے ذریعے مبارکباد  دی ہے۔

شی نے بدھ کےروز کہا کہ ٹیکنالوجی کا انقلاب اور صنعتی تبدیلی کی ایک نئی لہر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل، انٹرنیٹ پر مبنی اور سمارٹ ترقی کے رجحانات کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے سائبر سپیس میں اختراعی، محفوظ اور جامع ترقی کو تیز کرنے اور مشترکہ طور پر ایک روشن ڈیجیٹل مستقبل کے لئے کوششیں کرنے پر زور دیا۔

شی نے کہا کہ چین دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ مل کر اطلاعاتی انقلاب میں تاریخی اقدام اٹھانے اور سائبر سپیس میں مشترکہ مستقبل کی حامل کمیونٹی کی تعمیر کی خاطر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ انٹرنیٹ کو لوگوں اور دنیا کے لیے زیادہ مفید بنایا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!