ہیڈ لائن:
چین کا پائیدار ترقی کا معیار مسلسل بہتر ہو رہا ہے : رپورٹ
جھلکیاں:
منگل کو جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق پائیدار ترقی کے چینی معیار میں حالیہ برسوں کے دوران بہتری آئی ہے۔ آئیے اس حوالے سے شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں تفصیل جانتے ہیں۔
#شِنہوانیوز
تفصیلی خبر:
یہ شِن ہوا نیوز ہے۔آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق چین کی پائیدار ترقی کے معیار میں حالیہ برسوں میں مسلسل بہتری آئی ہے۔
چین کے پائیدار ترقی کے اشارہ نظام 2024 کی رپورٹ ماحولیاتی تبدیلی پر منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کی 29 ویں کانفرنس آف پارٹیز کے دوران چین کے پویلین کی تقریب میں جاری کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتائے گئے مجموعی پائیداری اشاریہ کے مطابق چین کا یہ ہدف سال 2017 میں 57.1 تھا جو بڑھتے ہوئےسال 2024 میں 84.4 ہو گیا ہے۔ یہ 46.8 فیصد کا مجموعی اضافہ ظاہر کر رہا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link