ہیڈلائن:
چینی ہیمبرگر "رومومو” کھلونا خوب صورت تخلیق کے ساتھ لوگوں میں مقبولیت کی حدووں کو چھو رہا ہے۔
جھلکیاں:
روجیامو چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن میں پائے جانے والا ایک عام سٹریٹ فوڈ ہے۔اسے ‘چینی ہیمبرگر’ بھی کہا جاتا ہے، یہ لذیذ کھانا اب صرف ریستورانوں تک محدود نہیں رہا، بلکہ اب یہ کھلونے کی دکانوں میں بھی نظر آ رہا ہے۔
شاٹ لسٹ:
1- بھرے ہوئے کھلونوں کے مختلف مناظر
2- ساؤنڈ بائٹ (چینی):ژانگ بو، رومومو کے ڈیزائنر
تفصیلی خبر:
"روجیامو” چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شی آن میں پائے جانے والا ایک عام سٹریٹ فوڈ ہے۔ اسے ‘چینی ہیمبرگر’ بھی کہا جاتا ہے، یہ لذیذ کھانا اب صرف ریستورانوں تک محدود نہیں رہا، بلکہ اب یہ کھلونے کی دکانوں میں بھی نظر آ رہا ہے۔
چینی ہیمبرگر کی صورت میں تیار کردہ ہتھیلی کےسائز کا بھرا ہوا یہ کھلونا ‘رومومو’ مسکراتے چہرے اور چھوٹے اعضاء کے ساتھ اب شی آن میں بہت مقبول ہوگیا ہے۔ اس کھلونے کی مقبولیت کی وجہ سے گزشتہ موسم گرما میں اپنے آغاز کے بعد سے اس کی خریداری میں اضافہ ہواہے۔
رومومو کھلونے خریدنے کے لئے بعض اوقات مقامی نوجوان اور سیاح ایک گھنٹے سے زائد تک کا انتظار بھی کرتے ہیں۔نوجوان لوگ اپنی خریداری کے تجربات سوشل میڈیا پربھی شیئر کرتے ہیں۔ روموموکے ملازمین گاہکوں سے ہونے والی گفتگو براہ راست نشریات کے پلیٹ فارمز پر نشر کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں یہ ویڈیوز حالیہ دنوں میں روزانہ 50 ہزار سے زائد دفعہ دیکھی جا رہی ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی):ژانگ بو، رومومو کے ڈیزائنر
"روجیامو کے ڈیزائن کی تخلیق ہماری مقامی ثقافت کی تلاش سے آئی ہے۔ یہ شانشی کے کھانے کی ثقافت کا سب سے معروف نمائندہ ہے۔لوگوں کو زندگی میں اکثر کام اور دیگر دباؤ کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ان حالات میں انہیں آرام کرنے کے لئے کچھ نہ کچھ چاہیے جیسے کھلونے یا دیگر ثقافتی اور تخلیقی مصنوعات۔ ثقافتی اورتخلیقی صنعتوں کا حصہ ہونے کے ناطے اس طرح کے دلچسپ اور آرام دہ کھلونوں کی تخلیق ہماری ذمہ داری ہے۔”
چین کی ثقافتی اورتخلیقی مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔
شی آن مشاورت کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں اس کھلونے کی مارکیٹ کا کل حجم 16.38 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جو سالانہ بنیاد پر 13.09 فیصد سے زائد کا اضافہ ہے۔
شی آن، چین سے نمائندہ شِنہو نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link