ہیڈ لائن:
چینی کمپنی سے معاہدہ یورپ میں برقی گاڑیوں کی پیداوار کی راہ ہموار کرے گا، ہسپانوی کمپنی
جھلکیاں:
چینی کارساز کمپنی چیری اور سپین کی کمپنی ایبرو کے درمیان الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کے لیے معاہدہ۔معاہدے کے تحت سپین کےشہر بارسلونا میں مشترکہ منصوبے کےتحت نئی الیکٹرک گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔
شاٹ لسٹ:
1- ایبرو، چیری پلانٹ کے بیرونی حصےکے مختلف مناظر
2- ایبرو، چیری کے دفاتر کے مختلف مناظر
3- ایبرو کےنئے گاڑیوں کے ماڈلوں کے مناظر
4- ساؤنڈ بائٹ(ہسپانوی): رافیل رُوئز،صدر، ای وی موٹرز
تفصیلی خبر:
سپین کی آٹو کمپنی ‘ ای وی موٹرز ‘کے صدر رافیل رُوئز نے کہا ہے کہ چینی کارساز کمپنی ‘چیری’ کےساتھ مشترکہ منصوبہ یورپ میں گاڑیوں کی مستحکم پیداوارکے لئے "باہمی فائدے”پر مبنی ایک مضبوط تعلق ثابت ہوگا۔
رواں سال اپریل میں ای وی موٹرز کی ملکیتی کمپنی ‘ایبرو’ اور چینی کمپنی ‘چیری’ نے ایک معاہدہ کیا ہے۔اس معاہدے کے مطابق شمال مشرقی سپین کےشہر بارسلونا میں مشترکہ منصوبے کےتحت نئی الیکٹرک گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔
ساؤنڈ بائٹ(ہسپانوی): رافیل رُوئز،صدر، ای وی موٹرز
"میرےخیال میں دونوں کمپنیوں کے باہمی فائدے پر مبنی یہ معاہدہ بارسلونا میں روزگار کی فراہمی کا ایک ذریعہ بنے گا۔ ہم بارسلونا میں قائم پلانٹ میں 1,250 سے زائد افراد کو ملازمت دینے جا رہے ہیں اور یورپ میں گاڑیاں تیار کرنے کی مستحکم صلاحیت کےحصول کے لئے ہم مل کر کام کر رہے ہیں۔
سپین میں الیکٹرک گاڑیوں کی طرف منتقلی کا عمل عوامی مقبولیت کی وجہ سے مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔اسی بنیاد پر امید کرتے ہیں کہ ہم آنے والے چند سالوں میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں کامیاب ہوں گے۔”
بارسلونا، سپین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link