ہیڈ لائن:
سیئول کی اکیڈمی، جنوبی کوریا اور چین کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو فروغ دے رہی ہے
جھلکیاں:
نیو ایرا چائنہ اکیڈمی فار گلوبل لیڈرز کا قیام سال 2020 میں عمل میں لایا گیا تھا۔ یہ تنظیم جنوبی کوریا اور چین کے درمیان ثقافتی تبادلوں کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے۔ اکیڈمی نے مختلف اوقات میں 6 اجلاس منعقد کرائے۔ آئیے تفصیلات جاننے کے لئے یہ ویڈیو دیکھتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ کوریا اور چین کے درمیان ثقافتی تبادلوں کی تنظیم کے اجلاس کے اہم مناظر
2۔ نیو ایرا چائنہ اکیڈمی فار گلوبل لیڈرز کے شرکا کے مختلف مناظر
3۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (کورین): سیون لی، مندوب
4۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (کورین): ووک ہو، ایگزیکٹو نائب صدر، نیو ایرا چائنہ اکیڈمی فار گلوبل لیڈرز
5۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): کیو ہوان، صدر، کوریا چائنہ ایسوسی ایشن فار کلچرل ایکسچینجز
تفصیلی خبر:
نیو ایرا چائنہ اکیڈمی فار گلوبل لیڈرز کا سال 2020 میں سیئول میں قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ کوریا چائنہ ایسوسی ایشن فار کلچرل ایکسچینجز نے اس تنظیم کی بنیاد رکھی ہے۔ اب یہ تنظیم جنوبی کوریا اور چین کے لوگوں کے درمیان ثقافتی تبادلوں کا ایک نمائندہ پلیٹ فارم بن چکی ہے۔
اب تک اس اکیڈمی کے زیر اہتمام 6 اجلاس منعقد ہوئے۔ ان اجلاسوں میں جنوبی کوریا کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 300 افرادنے شرکت کی۔
حال ہی میں ختم ہونے والے تنظیم کے چھٹے اجلاس کے شرکا نے چین کے صوبہ "شان ڈونگ” کے 15 شہروں کا 15 ہفتوں پر مشتمل مطالعاتی دورہ کیاہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (کورین): سیون لی،مندوب
” میں نے تنظیم کے چھٹے اجلاس کے دیگر شرکا کے ہمراہ چین کے صوبہ شان ڈونگ کا دورہ کیا تھا۔ دورے سے پہلے میں اس خطے کے بارے میں تقریباً کچھ بھی نہیں جانتی تھی۔ سوائے اس کے کہ یہ خطہ کنفیوشس کی جائے پیدائش ہے۔تاہم اس دورے کے نتیجے میں مجھے شان ڈونگ کو بہت گہرائی سے سمجھنے کا موقع ملا اور میں نے اس سے خوب فائدہ اٹھایا۔ اس سے بھی بڑھ کر مجھے کچھ منفرد قسم کے تجربات بھی حاصل ہوئے۔ اس دورے میں میرے لئے بہت شاندار یادیں ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (کورین): ووک ہو، ایگزیکٹو نائب صدر، نیو ایرا چائنہ اکیڈمی فار گلوبل لیڈرز
” میرا خیال ہے کہ اکیڈمی نے جنوبی کوریا اور چین کے درمیان گہرے ثقافتی تبادلوں میں بہت مدد دی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ صرف کتابیں یا تحریریں پڑھنے سے چین کو سمجھنا ممکن نہیں ۔ اس کے لئے آپ کو چین کی سرزمین پر قدم رکھنا ہوگا کیونکہ ایک براہ راست تجربہ ہی آپ کو صحیح طور پر چین کو جاننے اور سمجھنے کا موقع دے گا۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): کیو ہوان، صدر، کوریا چائنہ ایسوسی ایشن فار کلچرل ایکسچینجز
” ہمیں امید ہے کہ ہم آج کے چین کی ترقی کو بہتر انداز سےسمجھنے میں اپنے جنوبی کوریا کے دوستوں کی مدد کر سکتے ہیں۔ اس طرح ہم مستقبل میں تعاون کے لئے مشترک نکات بھی تلاش کر سکتے ہیں۔ توقع ہے کہ یہ اکیڈمی ثقافتی تبادلوں کے لئے ایک دوستانہ پلیٹ فارم کا کردار ادا کر ے گی۔ اس کا فائدہ جنوبی کوریا میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ہو گا۔”
سیئول سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link