اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینپاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

سرکاری اعداد وشمار کےمطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کےدوران آئی ٹی شعبے نے 1 ارب 20 کروڑ ڈالرکی برآمدات کیں۔

اسٹیٹ بینک کےمطابق پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اکتوبرمیں 33 کروڑ  ڈالر رہیں جو ستمبر سے 13 فیصد زائد رہیں،پاکستان کا آئی ٹی شعبہ گزشتہ 12 مہینوں سےاوسطاً ماہانہ تقریباً 29 کروڑڈالرکی خدمات برآمد کررہا ہے۔

برآمدات میں اضافے کےساتھ پاکستانی کمپنیوں نےاپنی عالمی کلائنٹس کی تعداد بھی بڑھائی ہے،معاشی ماہرین کےمطابق آئی ٹی شعبے کی برآمدات بڑھنے کا مثبت رجحان مالی سال 2025 میں جاری رہےگا

پاکستانی وزارت آئی ٹی اورپاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ برآمدات بڑھانے کے لیےاہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!