اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلہنگری چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے شائے یی...

ہنگری چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے شائے یی آرٹ کی نمائش

ہنگری کے دارالحکومت بوداپست میں لوگ ’’لنکس‘‘ تصویری نمائش دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

بوداپست(شِنہوا) ہنگری اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات کی مناسبت سے بوداپست کے ہنگرین نیشنل میوزیم میں ’’چین کے نیشنل آرٹ میوزیم سے چینی شائے یی آرٹ‘‘ کی نمائش کا افتتاح کیا گیا۔

نمائش میں چینی ثقافت کی شاعرانہ جمالیات کے تاریخی ماخد کی عکاسی کی گئی ہے جو شائے یی یا فری ہینڈ برش ورک کے طور پر جانا جاتا ہے۔یہ انسان اور قدرت کے امتزاج کا اظہار ہے جو چینی فن کے جوہر نمایاں کرتا ہے۔

منتطم کے مطابق نمائش میں چین کے نیشنل آرٹ میوزیم سے حاصل کئے گئے 58 فن پارے رکھے گئے ہیں جن میں روایتی چینی مصوری کے طرز اور کچھ مغربی فنی تصورات کو یکجا کیا گیا ہے۔

ہنگری کے وزیر ثقافت و تخلیقی جدت بالاز ہانکو نے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں دونوں اقوام کے درمیان ثقافتی اور تدریسی تعاون کے وسیع تناظر کو اجاگر کیا۔

ہنگری میں چین کے سفیرگونگ تاؤ نے کہا کہ نمائش نہ صرف چین اور ہنگری کے درمیان ثقافتی اور فنی تبادلوں  کی شاندارعکاسی ہے بلکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی کا بھی ثبوت ہے۔

چینی سفیر نے امید ظاہر کی کہ نمائش سے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان اعتماد اور دوستی میں اضافہ ہوگا۔اس سے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی و فنی تبادلے بھی مضبوط ہوں گے۔

نمائش عالمی سطح پر پہلے ہی منعقد ہو چکی ہے اور ہنگری میں 5 جنوری 2025 تک جاری رہے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!