چین کے گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے کے شہر چھن ژو کے ریلوے کنٹینر سینٹر میں ٹرک کنٹینرز منتقل کرنے کے لئے قطار میں کھڑے ہیں-(شِنہوا)
باکو(شِنہوا) چین کی پائیدار ترقی کی سطح گزشتہ برسوں کے دوران مسلسل بہتر ہوئی ہے۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن میں شریک ملکوں کی جاری 29ویں کانفرنس کے دوران چین کی پائیدار ترقی کے اشاریہ نظام کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ 2024 میں چین کی پائیدار ترقی کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ہے۔رپورٹ میں چینی شہروں اور صوبوں کی پائیدار ترقیاتی کارکردگی کا تقابلی جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔
مجموعی پائیداری انڈیکس کے مطابق چین کا سکور 2017 کے 57.1 سے بہتر ہوکر 2024 میں 84.4 ہو گیا جو 46.8 کا مجموعی اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2017 سے معاشی ترقی،سماجی بہبود،ماحولیاتی وسائل،کھپت، اخراج اور ماحولیاتی انتظام کے 5 اشاریوں میں بہتری کا رجحان رہا۔
انڈیکس کا حساب 47 اشاریوں کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا جس میں سالانہ میزانیہ،شماریاتی بلیٹنز اور سرکاری ویب سائٹس پر عوام کے لئے دستیاب معلومات شامل ہیں۔
رپورٹ میں ظاہر کیا گیا ہے کہ پائیدار ترقی نظام میں بیجنگ،شنگھائی اور گوانگ ڈونگ صوبے کا درجہ سب سے بہتر رہا جبکہ شہروں کی درجہ بندی میں چوہائی،چھنگ دو اور ہانگ ژو سرفہرست ہیں۔
رپورٹ چائنہ سنٹر فار انٹرنیشنل اکنامک ایکسچینجز اور کولمبیا یونیورسٹی کے ارتھ انسٹی ٹیوٹ نے مشترکہ طور پر شائع کی۔
