بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ ہفتہ کو لاہور میں شروع ہو گا،ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔یاد رہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونے والے چوتھے ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ سے بھارت دستبردار ہو چکا ہے۔
