خیبر پختونخوا میں رواں سال خناق سے متاثرہ 26بچے جاں بحق ہو گئے۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں خناق خطرناک صورت اختیارکر گیا ہے، رواں سال بیماری سے 380 بچے متاثر ہوئے اوراب تک 26بچے خناق سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق خناق سے پشاور میں 12،نوشہرہ اور چارسدہ میں 3، 3جبکہ ضلع مہمند میں 2بچے جاں بحق ہوئے جبکہ دیگر کا تعلق دوسرے علاقوں سے ہے۔ حکام کے مطابق جان کی بازی ہارنے والے بچوں میں زیادہ تر کی عمریں 5سال سے زائد ہیں۔ حکام نے بتایا کہ خناق سے خیبرپختونخوا کے 27اضلاع کی 228یونین کونسلیں متاثر ہیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ بچوں نے پیدائشی حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس مکمل نہیں کئے ہوئے ہیں۔
