مصر ، شمالی عظیم قاہرہ میں ایکسیڈ ایس یو وی متعارف کرانے کی تقریب میں لوگ ایکسیڈ ایس یو وی ماڈل کی گاڑی دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)
قاہرہ(شِنہوا) چینی کارساز چیری کی ذیلی کمپنی اور گاڑیوں کے پریمیم برانڈ ایکسیڈ نے مصری مارکیٹ میں 2 ایس یو وی ماڈل ایکسیڈ آر ایکس اور ایکسیڈ وی ایکس متعارف کرائے ہیں۔
ایکسیڈ کے زیر اہتمام شمالی عظیم قاہرہ کے محمد علی محل میں منعقدہ تقریب رونمائی میں سرکاری نمائندوں،کار ڈیلرز ، ماہرین،ممکنہ صارفین اور میڈیا نمائندگان سمیت دونوں ملکوں سے ایک ہزار سے زائد مہمان شریک ہوئے۔
پٹرول پر چلنے والی 2 ایس یو وی ماڈل گاڑیاں پرآسائش خصوصیات اور جدید سمارٹ ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ نئے ماڈل متعارف کرانے سے مصری مارکیٹ میں ایکسیڈ کا آغاز ہوگیا ہے۔
1988 سے قائم مصری کار ڈیلر نیشنل آٹوموٹیو کمپنی(نیٹکو) نے خطے میں گاڑیوں کی فراہمی کے لئے ایکسیڈ سے شراکت داری قائم کی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیٹکو کے چیئرمین کریم سمیع سعد نےکارسازی کی عالمی صنعت میں چین کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شراکت داری کے بارے میں اچھی امید ظاہر کی۔
ایکسیڈ انٹرنیشنل کے سی ای او چھن چھاؤ نے شِنہوا کو بتایا کہ ان کی کمپنی نقل و حمل کی اعلیٰ درجے کا حل فراہم کرنے کی حامل کمپنی بننے کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ مصر میں نیٹکو کے ساتھ مل کر صارفین کی ضروریات پوری کرنے اور مصری کارساز صنعت کی ترقی کی غرض سے صارفین کے لئے اعلیٰ معیار کے ماڈل متعارف کرائے جائیں گے۔
اتوار کو مصر نے مصر۔جرمن کارساز(ای جی اے) فیکٹری میں ایکسیڈ گاڑیوں کی تیاری کا آغاز کیا۔مصر کےوزیر صنعت و ٹرانسپورٹ کامل ال وزیر نے کہا کہ یہ اقدام بالخصوص کارساز صنعت میں اہم صنعتی مرکز بننے کے لئے مصری حکمت عملی سے مطابقت رکھتا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link