منگل, اکتوبر 21, 2025
انٹرٹینمنٹشادی ختم ہونے کا افسوس ہے، پچھتاوا نہیں، زینب قیوم

شادی ختم ہونے کا افسوس ہے، پچھتاوا نہیں، زینب قیوم

پاکستانی فیشن انڈسٹری کی سابقہ معروف ماڈل اور موجودہ اداکارہ زینب قیوم نے کہا ہے کہ شادی ختم ہونے کا افسوس تو ہے لیکن پچھتاوا نہیں ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی تسلی ہے کہ طلاق کا فیصلہ سابقہ شوہر کی جانب سے آیا، اگر میں یہ فیصلہ لیتی تو مجھے زندگی بھر پچھتاوا رہتا، طلاق کے بعد میں دلبرداشتہ ہوگئی تھیں اور سوچتی تھیں کہ ایک کامیاب کیریئر کے باوجود میں شادی جیسے رشتے کو نبھانے میں کیسے ناکام ہو گئیں۔

چونکہ یہ فیصلہ سابقہ شوہر نے لیا تھا اس لیے مجھے اس مایوسی سے نکلنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کامیاب کیریئر کے باوجود شادی کے رشتے میں ناکامی پر افسوس ضرور ہے لیکن پچھتاوا نہیں ہے کیونکہ میں نے اچھی بیوی بننے کے لیے سب کچھ کیا، صرف اپنا گردہ عطیہ کرنا باقی رہ گیا تھا اس کے علاوہ میرے ہاتھ میں جو کچھ تھا وہ سب میں نے کیا لیکن سابقہ شوہر کو لگا کہ ہم ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ہمارے درمیان مطابقت نہیں ہے اس لیے انہوں نے 2011 میں طلاق دینے کا فیصلہ لیا، جس پر میں ان کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے سب خود ہی ختم کر دیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!