اداکار حارث وحید نے کہا ہے کہ میں اپنی طلاق کے لیے تیار نہیں تھا، میری اور طلاق اداکارہ مریم فاطمہ کی طلاق ایک ہی انڈسٹری سے تعلق رکھنے کی وجہ سے نہیں ہوئی بلکہ یہ ایک ذاتی، یا یہ کہہ لیں کہ باہمی فیصلہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر زندگی میں مشکلات آتی ہیں تو یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں، کیونکہ زندگی کا یہی طریقہ ہے، ہر انسان زندگی میں مشکلات کا سامنا کرتا ہے، ان کے ساتھ کچھ الگ نہیں ہوا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جب یہ سب ہوا تو انہیں دکھ ضرور ہوا، لیکن ایسا سب کے ساتھ ہوتا ہے، زندگی اسی کا نام ہے، ہمیں جینا ہے، مشکلات کا سامنا کرنا ہے اور آخرکار مرنا بھی ہے، یہ سب زندگی کا حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے خود کو یہ سوچ کر تسلی دی کہ جو کچھ ہوا، وہ ہونا ہی تھا۔
خیال رہے کہ حارث وحید نے 2018 میں اداکارہ مریم فاطمہ سے شادی کی تھی، تاہم 2022 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
