بدھ, اکتوبر 22, 2025
تازہ ترینارجنٹائن کو شکست، مراکش نے پہلی مرتبہ انڈر20فٹ بال ورلڈکپ جیت لیا

ارجنٹائن کو شکست، مراکش نے پہلی مرتبہ انڈر20فٹ بال ورلڈکپ جیت لیا

مراکش کی فٹ بال ٹیم نے پہلی مرتبہ انڈر 20ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فیفا کے زیر اہتمام چلی کے جولیو مارٹینیز پرادانوس نیشنل سٹیڈیم، سانتیاگو میں کھیلے گئے 24 ویں انڈر 20ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں مراکش اور ارجنٹائن کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، فائنل میچ میں مراکش کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مضبوط حریف ارجنٹائن کی ٹیم کو 2-0گول سے نہ صرف شکست دی بلکہ پہلی مرتبہ انڈر 20ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ بھی جیت لیا۔

محمد یاسر زبیری نے بالترتیب 12 اور29 ویں منٹ میں دو گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ مراکش کی پہلی ورلڈ کپ فتح ہے، جو براعظم افریقاکے لیے بھی ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔اس سے قبل مراکش کی ٹیم نے ناک آٹ مرحلے میں جنوبی کوریا، امریکہ اور فرانس جیسی مضبوط ٹیموں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

مراکش 2009 کے بعد انڈر-20 ورلڈ کپ جیتنے والا پہلا افریقی ملک بن گیا جبکہ آخری بار گھانا نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

ارجنٹائن کی ٹیم جو ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیموں میں شمار تھی ، فائنل تک ناقابلِ شکست رہی تاہم وہ اپنے دو اہم کھلاڑیوں بائر لیورکوزن کے کلاڈیو ایچیواری اور ریئل میڈرڈ کے فرانکو ماستانتوانو کی عدم موجودگی سے متاثر دکھائی دی۔یاسر زبیری کو ان کی شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!