منگل, اکتوبر 21, 2025
تازہ ترینٹیسٹ سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا میچ راولپنڈی میں...

ٹیسٹ سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا میچ راولپنڈی میں شروع ہو گیا

پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گیا۔

پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بالر حسن علی کی جگہ اسپنر آصف آفریدی کو ڈیبیو کا موقع دیا گیا ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شان مسعود (کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا، نعمان علی، ساجد خان، آصف آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ دوسری جانب جنوبی افریقانے بھی اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

وِیان ملڈر اور پرینیلن سبریئن کو ڈراپ کر کے مارکو یانسن اور کیشو مہاراج کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مہمان ٹیم کی قیادت ایڈن مارکرم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رائن رکلٹن، ٹرسٹن سبز، ٹونی ڈے زورزی، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرین (وکٹ کیپر)، سینوران متھوسامی، مارکو یانسن، سائمن ہارمر، کیشو مہاراج اور کاگیسو ربادا شامل ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!