بدھ, اکتوبر 22, 2025
انٹرنیشنلجنگ کی طرف واپس نہیں جانا چاہتے، ترجمان فتح تحریک

جنگ کی طرف واپس نہیں جانا چاہتے، ترجمان فتح تحریک

غزہ میں فتح تحریک کے ترجمان منذر الحائک نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی صورت میں جنگ کی طرف واپس نہیں جانا چاہتے، پچھلی جنگ نے غزہ کو شدید تباہی سے دوچار کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم تمام فلسطینی دھڑوں سے اپیل کرتے ہیںکہ وہ اسرائیل کو کوئی ایسا جواز نہ دیں جسے وہ غزہ پر نئے حملے کے لیے استعمال کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کی جانب سے حال ہی میں کی جانے والی سزائے موت کی کارروائیاں دراصل اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے مفاد میں گئیں،

انھوں نے ان کارروائیوں کو عالمی برادری کے سامنے اپنے موقف کے جواز کے طور پر پیش کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!