بدھ, اکتوبر 22, 2025
پاکستاناے این ایف کی کارروائیاں، 12کروڑ سے زائد مالیت کی 200 کلو...

اے این ایف کی کارروائیاں، 12کروڑ سے زائد مالیت کی 200 کلو منشیات برآمد، 9ملزمان گرفتار

اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 12کروڑ 36لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 200کلومنشیات برآمد کر کے افغان شہری اور خاتون سمیت 9ملزمان گرفتار کرلئے ۔ترجمان کے مطابق چناب ٹول پلازہ گجرات کے قریب خاتون کے قبضے سے 4.320کلوگرام ہیروئن اور 400گرام آئس برآمد کی گئی، اسی طرح فاروق اعظم کالونی اٹک میں واقع یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 600گرام چرس برآمد ہوئی، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق جناح ایئرپورٹ پر سعودی دارالحکومت ریاض جانے والے مسافر کے سامان میں موجود مٹھائی کے 2ڈبوں سے 1.990کلوگرام وزنی،13ہزار زینیکس گولیاں برآمد برآمد کرلی گئیں۔ علاوہ ازیں طارق روڑ کراچی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 1.620کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔عامر ٹائون کینال روڈ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے990گرام آئس برآمد کی گئی، جسے کپڑوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بھگو کر جوتوں کے اگلے اوپری حصے میں سی کر چھپایا گیا تھا ۔چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں امریکا سے آنے والے پارسل میں موجود کھلونوں سے 14 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔

کامرہ روڈ اٹک کے قریب گاڑی سے 2.59کلوگرام ہیروئن ،2.1کلوگرام آئس برآمد کر کے افغان باشندے سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے تھاکوٹ کے قریب گاڑی سے 14.400کلوگرام چرس برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

لک پاس ٹول پلازہ کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 5کلوگرام آئس برآمد کرکے 2ملزمان گرفتار کئے گئے جبکہ ویسٹرن بائی پاس ہزارگنجی کوئٹہ کے قریب 86کلوگرام ہیروئن اور 80کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!