منگل, اکتوبر 21, 2025
پاکستانچین کا پاک افغان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

چین کا پاک افغان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

پاکستانی فوجی اور افغان طالبان اہلکار طورخم بارڈر کراسنگ پوائنٹ پر الرٹ کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا ہے کہ چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

پیر کے روز اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں ترجمان نے جنگ بندی معاہدے کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے روایتی دوست ہمسائے ہیں اور ایسےہمسائےکبھی  جدا نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان  طے پانے والےجنگ بندی معاہدےکا خیرمقدم کرتا ہے اور اس ضمن میں متعلقہ ممالک کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کو مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے، جامع اور دیرپا جنگ بندی، دونوں ممالک اور خطےکے امن اور استحکام کےمشترکہ تحفظ  کے لئے  کی جانے والی کوششوں کی مخلصانہ طور پر حمایت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کی بہتری اور ان کو آگے بڑھانے میں تعمیری کردار جاری رکھنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!