چین کے قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے ترجمان فو لنگ ہوئی (دائیں) دارالحکومت بیجنگ میں پریس کانفرنس میں شریک ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 2025 کی پہلی 3 سہ ماہیوں کے دوران سالانہ بنیاد پر 5.2 فیصد اضافہ ہوا۔
این بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی جی ڈی پی پہلی 3 سہ ماہیوں میں 1015 کھرب یوآن (تقریباً 143 کھرب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی۔
تیسری سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 4.8 فیصد اضافہ ہوا۔
تیسری صنعت یعنی خدمات کے شعبہ نے پہلی 3 سہ ماہیوں میں 5.4 فیصد ترقی کی جو کہ بنیادی صنعت یعنی زرعی شعبے کی 3.8 فیصد اور دوسری صنعت یعنی صنعتی شعبے کی 4.9 فیصد ترقی سے زیادہ ہے۔
این بی ایس کے مطابق ماہانہ بنیاد پر چین کی معیشت میں تیسری سہ ماہی میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا۔
این بی ایس کے ترجمان نے کہا کہ سال کے آغاز سے چین کی اقتصادی ترقی نے دباؤ کا مقابلہ کیا اور نمایاں پیش رفت حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی کارکردگی مجموعی طور پر مستحکم رہی اور ترقی کی رفتار برقرار رہی۔
