منگل, اکتوبر 21, 2025
انٹرنیشنلغزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود فوجی کشیدگی کے باعث کم...

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود فوجی کشیدگی کے باعث کم از کم 46 افراد ہلاک

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کی مبینہ خلاف ورزیوں کے جواب میں کی گئی کارروائیوں کے بعد جنگ بندی معاہدے پر از سر نو عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ دوبارہ ہونے والی لڑائی میں 46 افراد ہلاک ہوئے-(شِنہوا)

بیت المقدس/غزہ(شِنہوا)اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ میں فوجی کشیدگی کے نتیجے میں کم از کم 46 افراد ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ دن کے آغاز میں حماس کے ایک حملے میں اس کے 2 فوجی ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے مطابق اس واقعے کے دوران حماس نے ایک ٹینک شکن میزائل داغا اور جنوبی غزہ کے علاقے رفاہ میں بنیادی ڈھانچہ ختم کرنے والے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی۔

جوابی کارروائی میں آئی ڈی ایف نے غزہ کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کی۔

غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم 44 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔

غزہ شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے شِنہوا کو بتایا کہ فیلڈ عملے نے صبح سے اب تک 20 سے زائد ہنگامی کالز پر کارروائی کی۔

اتوار کی شام کو بعد میں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے پر دوبارہ عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچے ادرعی نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی دفاعی افواج نے حماس کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد کی گئی اہم فضائی کارروائیوں کے بعد سیاسی قیادت کی ہدایات کے تحت جنگ بندی معاہدے پر دوبارہ عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

مصر، قطر اور ترکیہ کی ثالثی سے امریکی سرپرستی میں ہونے والا یہ جنگ بندی معاہدہ 10 اکتوبر سے نافذ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!