منگل, اکتوبر 21, 2025
تازہ ترینچین کی روزگار کی منڈی میں پہلی 3 سہ ماہیوں کے دوران...

چین کی روزگار کی منڈی میں پہلی 3 سہ ماہیوں کے دوران مجموعی استحکام

رواں سال کی پہلی 3سہ ماہیوں میں چین کی روزگار کی منڈی مجموعی طور پر مستحکم رہی جہاں ستمبر میں شہری علاقوں میں سروے شدہ بے روزگاری کی شرح 5.2 فیصد رہی جو اگست کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس کم ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)رواں سال کی پہلی 3 سہ ماہیوں کے دوران چین کی روزگار کی منڈی مجموعی طور پر مستحکم رہی جبکہ ستمبر میں شہری علاقوں میں سروے شدہ بے روزگاری کی شرح 5.2 فیصد رہی جو اگست کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

قومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس) کے مطابق رواں سال کی پہلی 3 سہ ماہیوں میں شہری علاقوں میں بے روزگاری کی اوسط شرح 5.2 فیصد رہی۔

این بی ایس کے عہدیدار وانگ پھنگ پھنگ نے کہا کہ اہم گروپوں میں روزگار مجموعی طور پر مستحکم رہا جبکہ تیسری سہ ماہی میں ٹرانسپورٹ، رہائش و خوراک اور ثقافت و کھیلوں کی تفریح جیسے خدمات کے شعبوں میں روزگار میں بہتری دیکھی گئی جو روزگار دوست پالیسیوں اور  موسم گرما کی مضبوط سیاحت کی بدولت ممکن ہوئی۔

وانگ نے کہا کہ بیرونی غیر یقینی حالات اور عدم استحکام کے باوجود روزگار کے میدان میں ڈھانچہ جاتی چیلنجز نمایاں رہے۔ انہوں نے کہا کہ چین روزگار کی منڈی میں استحکام برقرار رکھنے کے لئے اپنی روزگار دوست پالیسیوں میں مزید اضافہ کرے گا۔

چین نے 2025 کے لئے شہری علاقوں میں سروے شدہ بے روزگاری کی شرح تقریباً 5.5 فیصد رکھنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور سال بھر میں شہری روزگار کے ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد نئے مواقع پیدا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!