منگل, اکتوبر 21, 2025
تازہ ترینکینٹن میلے میں جدت اور سمارٹ ٹیکنالوجی کا مظاہرہ، روبوٹس نے دھوم...

کینٹن میلے میں جدت اور سمارٹ ٹیکنالوجی کا مظاہرہ، روبوٹس نے دھوم مچا دی

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں 138 ویں چین درآمدی و برآمدی میلے (کینٹن میلے) کے سروس روبوٹس زون میں ایک انسان نما روبوٹ نظر آرہا ہے۔(شِنہوا)

گوانگ ژو(شِنہوا)ایک انسان نما روبوٹ جو آپ کو پانی کا گلاس  بھر کردےسکتا ہے، ایک گول روبوٹ جو زمین پر کسی بھی مقام پر درستگی کے ساتھ رک اور چل سکتا ہے اور ایک اے آئی سے چلنے والا روبوٹک کتا جو ڈھلوانوں پر چڑھتا ہے اور یہاں تک کہ تصاویر کے لئے جھکتا ہے، جدید اور ترقی یافتہ روبوٹس کا یہ اجتماع جاری 138 ویں کینٹن میلے میں زبردست توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

سرکاری طور پر چین درآمدی و برآمدی میلے کے نام سے جانے جانے والے اس میلے کا آغاز چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو میں ہو چکا ہے جس میں 32 ہزار سے زائد نمائش کنندگان کی ریکارڈ تعداد نے شرکت کی۔ یہ دوسری بار ہے جب اس میلے میں ایک سروس روبوٹ زون قائم کیا گیا ہے جس نے اس سال 46 سرکردہ سروس روبوٹ کمپنیوں کو جدید ترین مصنوعات کی نمائش کے لئے اکٹھا کیا ہے۔

سعودی عرب سے آئے ایک خریدار منتصر البشائر  نے کہا کہ چین روبوٹ صنعت میں ایک سرکردہ قوت بن چکا ہے۔ میں ان روبوٹس کی قسم اور معیار سے بہت متاثر ہوں۔ یہاں کئی ایسی مصنوعات ہیں جو میرے خیال میں مشرق وسطیٰ کے ممالک میں پسند کی جائیں گی اور ہم نے چینی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت شروع کر دی ہے۔

البشائر کو خاص طور پر ڈوبوٹ  کی طرف سے تیار کردہ ایک مساج روبوٹ نے اپنی طرف راغب کیا جو شین زین میں واقع ایک عالمی سطح کی معاون روبوٹ کمپنی ہے اور چین کے اہم اختراعی مراکز میں سے ایک ہے۔ ڈوبوٹ کی برانڈ منیجر لی جیاشیان کے مطابق یہ روبوٹ آنے والوں کو 15 منٹ کا موقع پر ہی مساج فراہم کر رہا ہے اور چینی طرز کے مساج کے لئے لوگوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور یہ روبوٹ بغیر رکے کام کر رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!