ہیڈ لائن: چین کے تعاون سےگوادر میں لگایا گیا جنگل ،دوستی کی علامت کے طور پر پھل پھول رہا ہے
جھلکیاں:
پاکستان کےشہر گوادر میں چین کی مالی تعاون سے لگایا گیا جنگل پاکستان چین دوستی کی طرح پھل پھول رہا ہے۔ پاک چین دوستی کے اس جنگل میں 4 ہزار سے زائد ایسے پودے لگائے گئے ہیں جو مقامی آب وہوا سے مطابقت رکھتے ہیں۔
تفصیلی خبر
گوادر بندرگاہ، چین پاکستان اقتصادی راہداری ،سی پیک کے مرکزی ستونوں میں سے ایک ہے۔ پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں گوادرکی بندرگاہ 2013 سے چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے ذریعہ چل رہی ہے۔
چینی کمپنی کےمالی تعاون سے اس سرسبز منصوبے نے گوادر بندرگاہ سے تھوڑی دور اس بنجر زمین کو ایک دیدہ زیب جنگل میں تبدیل کردیا ہے۔
بندرگاہ کا انتظام سنبھالنے والی چینی کمپنی کےسبزہ زار منصوبے کے انچارج، وانگ روئی لی کے مطابق فریقین کی مشترکہ کوششوں کے تحت پاک چین دوستی کے اس جنگل میں 4 ہزار سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں۔
ساؤنڈ بائیٹ 1 (چینی): وانگ روئی لی، سربراہ، سی او پی ایچ سی گریننگ پروجیکٹ
”جہاں آج دوستی کا جنگل دکھائی دے رہا ہے یہاں کوڑے کا ڈھیر ہوا کرتا تھا۔جب ہم یہاں آئے تو ہم نے مقامی آب و ہوا کو مد نظر رکھتے ہوئے ہوا سے بچاؤ اور ریت کو روکنے والے خصوصیات کے حامل درختوں اور جھاڑیوں کی اقسام کا انتخاب کیا اور انہیں اس جنگل میں لگایاگیا۔ حالیہ برسوں میں، چین اور پاکستان کی مشترکہ کوششوں سے اس گرم اور خشک علاقےکی آب و ہوا سے مطابقت رکھنے والے ہزاروں پودے لگائے گئے ہیں۔ پاک چین دوستی کا جنگل گوادر پورٹ کے ماحول دوستی کے تصور کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔”
ساؤنڈ بائیٹ 2 (چینی): وانگ روئی لی،سربراہ، سی او پی ایچ سی گریننگ پروجیکٹ
"دوستی کا جنگل نہ صرف ایک بہت ہی خوبصورت قدرتی منظر پیش کرتا ہے بلکہ قدرتی مقامی ماحول کو بھی بہتر بناتا ہے، اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس جنگل نے مقامی روزگار کو فروغ دیا ہے۔ اس کے علاوہ ہم مقامی لوگوں کو شجرکاری کے جدیدچینی طریقے بھی سکھارہے ہیں، جن میں پودوں کی قطع و برید، پیوندکاری، دیوہیکل جنکاو ٴ گھاس کی پیداوار بڑھانے ، شجرکاری، گھاس کاٹنے اور کھاد دینے کا وقت تک کا طریقہ کار شامل ہیں۔
اسلام آباد سے نمائندہ شِنہوا نیوزایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link