ہیڈ لائن:گلوبل لنک |یونانی شہریوں کا چین کی جانب سے نئی ویزا فری پالیسی کا خیرمقدم
جھلکیاں:
یونانی شہریوں کے لئے چین کی فری ویزا پالیسی، نئی پالیسی کے تحت عام پاسپورٹ رکھنے والے یونانی شہری چین میں بغیر ویزا 15 روز تک قیام کر سکیں گے۔ نئی ویزہ پالیسی 31 دسمبر 2025 تک نافذ رہے گی جس سے سفر آسان اور سستا ہوگا۔
تفصیلی خبر
چین کی جانب سے اسی ہفتے نافذ کی جانے والی نئی ویزا فری پالیسی کا یونانی شہریوں نے گرم جوشی کے ساتھ خیر مقدم کیا ہے۔ نئی ویزا فری پالیسی چین کے لئے سفر کو مزید آسان اور سستا بنا دے گی۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (یونانی): ایولینا آراپیڈی، یونانی اداکارہ
"یہ ایک شاندار تحفہ ہے۔ ویزا حاصل کرنا وقت طلب اور ایک مہنگا عمل ہوتا ہے، چین نے یہ ایک نا قابل یقین سہولت مہیا کی ہے۔
وقت کی کمی کی وجہ سے پہلے میں چین کی بہت ساری جگہ نہیں دیکھ سکی تھی، اب واپس چین جاکر مجھے ان باقی ماندہ جگہوں کی سیر کر کے بہت خوشی ہوگی”۔
نئی ویزا پالیسی کے تحت عام پاسپورٹ رکھنے والے یونانی شہری چین میں سیاحت، کاروبار، خاندانی اتحاد یا عارضی سفری قیام کے لئے بغیر ویزا 15 روز تک قیام کر سکیں گے۔نئی ویزا پالیسی 31 دسمبر 2025 تک نافذ رہے گی۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (یونانی): تھیوڈور سوتیریڈس، یونانی سفری ایجنٹ
"ویزے کی پابندی کے خاتمے کے بعد اب یہ ایک بہت آسان اور سستا سفر بن جائے گا۔ میں چینی حکومت کا اس اقدام پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، یہ ایک تجرباتی منصوبہ ہے، جیسا کہ کسی بھی بڑی تبدیلی کا آغازاسی طرح کے تجرباتی اقدامات سے ہی ہوتا ہے۔ میں امید رکھتا ہوں کہ یہ اقدام مستقل کر دیا جائے گا۔”
یونانی سیاح ویزے کی پابندی ختم ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں سے بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ایئر چائنا سال 2017 سے ایتھنز اور بیجنگ کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کی ہوئی ہیں ۔
اب چین کی جونیاؤ ایئرلائنز نےبھی ایتھنز اور شنگھائی کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کر دی ہیں جس سے سفری سہولت مزید بہتر ہوگی۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (یونانی): پیٹروس ولاخوپولس، یونانی سفری ایجنٹ
"چین تاریخ اور اہم یادگاروں کی وجہ سے یونانی شہریوں کے لئے ہمیشہ سےپسندیدہ سیاحتی مقام ہے اب بہت سے ہوائی جہاز یونان کو چین سے براہ راست جوڑتے ہیں جس سے رسائی اور لاگت دونوں میں آسانی ہوگئی ہے۔”
ایتھنز سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
