ہیڈلائن: صحرائے گوبی انگور کے ایک عظیم الشان باغ میں تبدیل کیسے ہوا؟
جھلکیاں:
چین کے سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے میں واقع یانچی ہوئی خودمختار کاؤنٹی 42 ڈگری شمالی عرض بلد پر واقع ہے اور 30 سے 50 ڈگری شمالی عرض بلد میں واقع انگور کی کاشت کے لئے مشہور ’سنہری زون‘ میں آتی ہے۔ضلع بھر میں صحرائے گوبی کا تقریباً 6 ہزار 7 سو ہیکٹر علاقہ گزشتہ 20 سال میں باغات میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلی خبر
سٹینڈ اپ 1 (انگریزی): زوزانا زیک، نمائندہ شِنہوا
"کیا آپ سفید انگوروں کی وائن ( چاردونے) کا ایک گلاس لینا چاہتے ہیں؟ ابھی آرہا ہے!
یا آپ سرخ رنگ انگوروں والی وائن پسند کرتے ہیں؟ کیبرنیٹ سوویگنن یا مرلوٹ کا جام کیسا رہے گا؟”
سٹینڈ اپ 2 (انگریزی): زوزانا زیک، نمائندہ شِنہوا نیوز
"یہ علاقہ نا تو فرانس کا’ برگنڈی ‘ ہے اور نا ہی امریکہ کی ’ناپا وادی‘ ہے یہ چین کےسنکیانگ کا علاقہ یانچی ہے، جہاں آپ مقامی باغات سے سینکڑوں ایوارڈ جیتنےوالی شراب کی اقسام دیکھ سکتے ہیں۔ آج یہاں سرسبز انگوروں کو دیکھتے ہوئے یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ صرف دس سال قبل یہ ترقی پذیر نخلستان ،صحرائے گوبی کا ایک ویران حصہ تھا۔”
چین کے سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے میں واقع یانچی ہوئی خودمختار کاؤنٹی 42 ڈگری شمالی عرض بلد پر واقع ہے اور 30 سے 50 ڈگری شمالی عرض بلد میں واقع انگور کی کاشت کے لئے مشہور ’سنہری زون‘ میں آتی ہے۔ یہاں سالانہ تقریباً 3 ہزار گھنٹے سورج کی روشنی اوراوسطاً سالانہ درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہے، یہ درجہ حرارت اور روشنی ،شراب بنانے کے لئے درکار انگور کی کاشت کے لئے انتہائی سازگارہیں۔
ضلع بھر میں صحرائے گوبی کا تقریباً 6 ہزار 7 سو ہیکٹر علاقہ گزشتہ 20 سال میں باغات میں تبدیل کر دیا گیاہے اور یہاں 27 اقسام کے انگور کی کاشت ،شراب بنانے کے لئے کی جاتی ہے۔ یہاں شراب کی فیکٹریاں کھل چکی ہیں، جو مقامی اوراندرون صوبوں سے روزگار کی تلاش کے لئے آنے والےافراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کر رہی ہیں۔
ابراہیم ترغون اور عاتی گل امت بھی ان میں شامل ہیں۔ اس جوڑے کا تعلق جنوبی سنکیانگ کے کاشغر شہرسے ہے، دونوں کی عمریں 30 سال ہیں ، اور دونوں گزشتہ دو سال سے مقامی فیکٹری میں، انگور کی کاشت اور فصل کی کٹائی کا کام کر رہے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ابراہیم ترغون اور عاتی گل امت، کسان
” ہمیں ہمارے علاقے کے ایک شخص نےیہ کام تجویز کیا۔ یہاں زندگی بہتر ہے۔ ایک سال بعد، ہم اپنی بیٹی کو بھی یہاں لے آئے ہیں۔ وہ ایک مقامی سکول میں پڑھتی ہے۔ شراب کی فیکٹری اچھی تنخواہ ادا کرتی ہے۔میری بیوی اورمیں یہاں دو سال سے کام کر رہے ہیں۔ ہم یہاں مارچ سے نومبر تک کام کرتے ہیں،جس سے 60 ہزار سے 70 ہزار یوان (تقریباً 8ہزار 560 سے 9 ہزار 980 امریکی ڈالر) کما لیتے ہیں”۔
یہاں آنے سے قبل یہ جوڑا اپنے گاؤں میں مکئی، کپاس اوردیگر فصلیں اگا کر روزی کماتا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ سنکیانگ میں زراعت میں مشینوں کے بڑھتے استعمال کے ساتھ، وہ کھیت کے کام خاندان کے دیگر افراد کو سونپ سکتے ہیں اور اب بہتر تنخواہوں اور کام والی ملازمتیں تلاش کرتے ہیں۔
ساؤنڈبائٹ 2 (چینی): ابراہیم ترغون، کسان
"یہاں پر حالات زندگی بہت بہتر ہیں۔ تنخواہ زیادہ ہے، اس لیے ہم زیادہ کماتے ہیں۔ یہاں کا کھانا اچھا ہےاور یہاں کمرے بھی اچھے ہیں ۔ کمپنی اکثر تہواروں کے دوران تقاریب بھی منعقدکرتی ہے۔ ہم ہمیشہ ایسے پروگراموں میں شریک ہوتے ہیں۔ لوگ وہاں اپنے بچوں اور خاندانوں کے ساتھ شرکت کرتے ہیں جس سے ہمیں خوشی ہوتی ہے۔”
ابراہیم اپنے مستقبل کے بارے میں بھی پر امید ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ابراہیم ترغون، کسان
"میرا مستقبل میں یہاں ایک اپارٹمنٹ خریدنے کا ارادہ ہے اوراپنے والدین سے کہوں گا کہ وہ ہمارے ساتھ یہاں منتقل ہو جائیں۔ میں نے انہیں بتایا ہے کہ یہاں کام کے حالات بہت اچھے ہیں۔ اگر وہ یہاں آئیں تو ہمارے لئے ان کا خیال رکھنا اور آسان ہو جائے گا۔ وہ آرام کر سکتے ہیں جب کہ ہم کام کریں گے۔”
ابراہیم واحد شخص نہیں ہے جو اس ملازمت سے خوش ہے۔
ساؤنڈبائٹ 4 (چینی): پھنگ شیان یو، سیچوان صوبے کی کسان
"میں اورمیرا شوہر 2014 میں اپنے شہر کے 20 سے زائد افراد کے ساتھ سنکیانگ آئے تھے اور تب سے یہاں کام کر رہے ہیں۔ ہم عام طور پر نومبر تک کام ختم کر لیتے ہیں اور پھر اپنے پوتے کا خیال رکھنے کے لیے واپس جاتے ہیں۔ یہاں آمدنی اچھی ہے اور مالک بھی اچھا ہے۔”
ابراہیم اور پھنگ شیانیو جیسے کسانوں اورانگور توڑنے والوں کے علاوہ، باغ میں زیادہ تر کام مشینوں کے ذریعے انجام پاتا ہے۔
انگور کی پیداواری صلاحیت اورمعیار کو بہتر بنانے کے لیے، باغ میں 187 ہیکٹر زمین پر انگور کی بیلوں کو بہتر طریقے سے منظم کرنے کے لیے جدید تکنیکی آلات کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): جیاوٴ ژھی چیان، جنرل منیجرزرعی کمپنی، سنکیانگ تیان سائی وائن یارڈز کمپنی، لمیٹڈ
"حالیہ برسوں میں، جدید زراعت کے فروغ سے، ہم نے کاشتکاری کےکچھ شاندار طریقے اپنائے ہیں۔ انگورکی آب پاشی کے عمل کی نگرانی کے لیے ہم ایک موبائل ایپ استعمال کرتے ہیں۔ہم نے باغ کی آب و ہوا اور مٹی کی حالت کی نگرانی کے لیے ایک مائیکرو موسمی اسٹیشن بھی نصب کیا ہے، جس کی رسائی موبائل ایپ سے ممکن ہے۔ یہ معلومات باغ کی دیکھ بھال کے لیے رہنمائی کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔”
گوبی صحرا میں مٹی کے معیار کو بہتر بنانےاورانگور کی کٹائی کے بعد پتے ہٹانے کے کام کے لئے باغ میں بھیڑوں کا ایک ریوڑ موجودہے جس سے لاگت بھی کم ہو جاتی ہے۔
ساؤنڈبائٹ 6(چینی): جیاوٴ ژھی چیان، جنرل منیجر، زرعی کمپنی، سنکیانگ تیانسی وائن یارڈز کمپنی، لمیٹڈ
"ہمیں یہاں بھیڑیں دکھائی دے رہی ہیں۔ انگور کی کٹائی کے بیس دن بعد، انہیں یہاں چھوڑا جاتا ہے تاکہ وہ پتے کھائیں۔ بھیڑیں اگر پتے نہ کھائیں، تو لوگوں کو انہیں ہٹانا پڑے گا۔ جب بھیڑیں پتے کھا لیتی ہیں، تو ان کے فضلے کی کھاد بن جاتی ہے، جو پھر انگور کے باغ میں استعمال کی جائے گی، اور اس طرح ایک نامیاتی ماحولیاتی سلسلے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔”
اسٹینڈ اپ 3 (انگریزی): زوزانا زیک،نمائندہ شہنوا نیوز
"انگوراگانے اورشراب بنانے کے علاوہ، انگور کے باغ نے شراب اور سیاحت کو لازم و ملزوم بنا دیا ہے۔”
ساؤنڈبائٹ7 (چینی): لیوشن، ڈپٹی جنرل منیجر، سنکیانگ تیانسی وائن یارڈز کمپنی، لمیٹڈ
"ہم اس وقت 150 مہمانوں کی رہائش کے لئے فیملی طرز کا اپارٹمنٹ ہوٹل بنا رہے ہیں۔ یہ مقامی کسانوں کے لیے مزید ملازمتیں پیدا کرے گا۔”
قابل ذکر بات یہ ہے کہ انگور کے باغ میں کام کرنے والے کارکن اپنے کام اور روزمرہ کی زندگی سے مطمئن ہیں۔کھیتی باڑی کے عمل میں بھیڑوں کا استعمال پائیداری کو بڑھاتا ہے، یہ قدرتی سلسلہ انگور کے باغ کی کامیابی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے جس سے انسانی محنت کم ہو نے کے ساتھ مٹی کا معیار بھی بہتر ہوا ہے۔
یانچی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link