اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسعالمی میڈیا سربراہی اجلاس کی بدولت صحافتی صنعت میں باہمی تعاون کا...

عالمی میڈیا سربراہی اجلاس کی بدولت صحافتی صنعت میں باہمی تعاون کا فروغ

ہیڈ لائن: گلوبل لنک|عالمی میڈیا سربراہی اجلاس کی بدولت  صحافتی صنعت میں  باہمی تعاون کا فروغ

جھلکیاں:

سنکیانگ میں چھٹے عالمی ذرائع ابلاغ سربراہی اجلاس  میں دنیا بھر سے صحافی  رہنماؤں کی شرکت۔  شرکاء  کاباہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ، سربراہی اجلاس عالمی میڈیا کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا ایک اہم پلیٹ فارم قرار ۔

تفصیلی خبر:

چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ میں ہونے والے  چھٹے عالمی ذرائع ابلاغ سربراہی اجلاس  میں شریک دنیا بھر کے میڈیا  رہنماؤں نے اس تقریب کو عالمی میڈیا کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): شمس النہر خان، ایگزیکٹو ایڈیٹر، یونائیٹڈ نیوز آف بنگلہ دیش 

"تقریب  کے شرکاء اور دنیا بھر سے ذرائع ابلاغ کے  رہنماؤں کی موجود گی میرے لئے اہمیت کی حامل ہے۔عالمی میڈیا سمٹ نے ہمارے لئے ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جہاں ہم مباحثے، مکالمے اور بصیرت کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔”

ساوٴنڈ بائٹ 2 (انگریزی):  جوناتھن ویلز، صدر، سیپا     یو ایس اے

"تعاون ایک اچھا اقدام ہے۔ میڈیا بھی دوسرے کاروباروں  کی طرح مسابقتی صنعت ہے، جہاں  ہر کوئی  اپنا مفاد  مقدم رکھتا ہے،سربراہی اجلاس کے ذریعے ہم اپنے خیالات کا تبادلہ کررہے ہیں، اور شاید یہاں ہم  میڈیا میں مصنوعی  ذہانت کے استعمال  سے متعلق کچھ اصول وضوابط پر بھی اتفاق کر لیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی):ویاسن سوبھرا منی، چیئرمین ایڈیٹوریل بورڈ، انڈیپینڈنٹ میڈیا، جنوبی افریقہ

"یہ سربراہی  اجلاس  ہمیں دوسرے میڈیا اداروں کے ساتھ موثر طریقے سے کام کرنے اور سیکھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ عالمی جنوب کے ممالک  سے تعلق رکھنے والے افراد  جواپنا بیانیہ دنیا کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں ان کے لئے یہ ایک بہترین پلیٹ فارم  ہے۔ ہم اپنے تمام عالمی جنوب کے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): کیتھرین گلویا، بانی  ڈائریکٹر، میڈیا سینٹر ایم ٹیوری، جارجیا

"یہ میڈیا اجلاس ہمارے لیے بہت مفید اور اہم ہے۔ میرے خیال میں ہمیں ترقی، نئی اور جدید ٹیکنالوجیز کی ضرورت ہے۔  اگر ہم تعاون نہیں کر سکتے، معلومات کا تبادلہ نہیں کر سکتے تو ہم کچھ بھی نہیں کر سکیں گے۔”

ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): خالد موسیٰ، منیجنگ ایڈیٹر وبزنس ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر، مسقط میڈیا گروپ، عمان 

"یہ سربراہی اجلاس  دنیا بھر کے میڈیا سے وابستہ  افراد کے ملنے، اکٹھے بات چیت کرنے کا ایک بہترین موقع ہے اور یہ سب کے باہمی تعاون  کا ایک بڑا پلیٹ فارم ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): ہی لی، سینئر ڈائریکٹر، ایسوسی ایٹڈ پریس 

"میں نے اس عالمی ذرائع ابلاغ کے سربراہی اجلاس  میں بہت سے دوست بنائے اور پوری صنعت کے بارے میں بہت سی نئی معلومات حاصل کیں۔ یہ اجلاس ہمیں صنعت میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال اور دنیا بھر کے دوستوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک اچھا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔”

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!