اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، بیجنگ کا خود کار ڈرائیونگ کے آزمائشی علاقے میں اضافے کا...

چین، بیجنگ کا خود کار ڈرائیونگ کے آزمائشی علاقے میں اضافے کا منصوبہ

چین، دارالحکومت بیجنگ کے علاقے ای ژوانگ میں ایک خودکار ڈرائیونگ مظاہرہ علاقے میں ایک خودکار گاڑی کی سڑک پر آزمائش کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ نے چوتھی اور چھٹی رنگ روڈ کے درمیان اعلیٰ سطح کے خودکار ڈرائیونگ مظاہرہ علاقے کو تقریباً 3 ہزار مربع کلومیٹر تک بڑھانے کا منصوبہ بنا یا ہے جو شہر کے 6 شہری اضلاع کے رقبے کے دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔

بیجنگ اعلیٰ معیار خودکار ڈرائیونگ مظاہرہ علاقے کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ لائی نے 2024 کی عالمی انٹیلی جنٹ کنیکٹڈ وہیکلز کانفرنس میں بتایا کہ ستمبر 2020 میں چین کے پہلے اعلیٰ سطح کے خودکار ڈرائیونگ مظاہرہ زون کے آغاز کے بعد سے بیجنگ نے کامیابی کے ساتھ 600 مربع کلومیٹر پر ذہین بنیادی ڈھانچہ تیار کیا ہے۔

یہ توسیع چینی دارالحکومت کی خود کار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کی ترقی کو سرفہرست رکھنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مظاہرہ زون نے 33 کمپنیوں کو سڑک پر آزمائش کے اجازت نامے جاری کئے ہیں جس میں تقریباً 900 گاڑیاں استعمال ہوں گی ۔ ان کا مشترکہ خود کار ڈرائیونگ آزمائشی سفر 3 کروڑ 20 لاکھ کلومیٹر سے زائد ہے جو مجموعی قومی خودکار آزمائشی سفر کا ایک چوتھائی سے ز یادہ ہے۔

بیڈو، Pony.ai اور JD.com جیسی بڑی کمپنیاں اس منصوبے میں حصہ لینے والوں میں شامل ہیں۔ یہ مسافر گاڑیاں ، بغیر  ڈرائیور ترسیل اور خود کار گشت کی خدمات سمیت مختلف خود کار آز مائشی  ایپلی کیشنز  فراہم کر رہی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!