چینی صدر شی جن پھنگ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو سے مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے پرابووو سبیانتو کو انڈونیشیا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
شی نے اتوار کے روز کہا کہ چین اور انڈونیشیا روایتی طور پر دوستانہ ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری مسلسل فروغ پارہی ہے جو مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔
شی نے کہا کہ اگلے سال چین اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منائی جائے گی جو دو طرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ایک نیا موقع فراہم کرے گی۔
شی نے پرابووو کے ساتھ قریبی تزویراتی روابط برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ چین۔انڈونیشیا کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کو ایک اعلیٰ سطح پر پہنچایا جا سکے اور دونوں بڑے ترقی پذیر ممالک کے درمیان اتحاد، یکجہتی، رابطےاور باہمی فائدے کے ذریعے طاقت کے حصول کے ایک نئے باب کو تحریر کیا جا سکے۔
